چین (ویب ڈیسک)چین کی پارلیمنٹ نے دوبار صدر بننے کی حد ختم کردی ہے جس کے بعد صدر ڑی جن پنگ تاحیات صدر رہ سکیں گے۔چینی ا?ئین کے مطابق ایک شخص مسلسل دو بار ہی 5,5 برس کی مدت کے لیے صدر منتخب ہو سکتا تھا۔لیکن اب چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے صدر بننے کی حد ختم کر دی ہے جس کے بعد موجودہ صدر ڑی جن پنگ چین کے تاحیات صدر رہ سکیں گے۔چین: شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر بنانے کی کوشش پارلیمنٹ میں اس ا?ئینی تجویز کی منظوری کی حمایت میں 2 ہزار 958 ووٹ اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 3 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔یاد رہے کہ ڑی جن پنگ کی صدارت کی پہلی مدت رواں برس ختم ہونے والی ہے، موجودہ نظام کے تحت صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت 2023 کو ختم ہونا ہے۔چین کے موجودہ صدر ڑی جن پنگ کو جدید چین کے بانی ماو¿زے تنگ کے بعد ملک کا طاقتور ترین رہنما تصور کیا جا رہا ہے۔