تازہ تر ین

کورنگی میں بھیانک ،لرزہ خیزواقعہ میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کیساتھ مکروہ،دل دہلادینے والا اقدام

کراچی (ویب ڈیسک ) کورنگی میں میاں بیوی کے د±ہرے قتل کی واردات میں دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو آگ لگادی گئی۔کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث گھر میں موجود میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے۔ پراسرار آگ کے باعث گھر کا سامان بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور شمیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔آگ کے باعث گھر کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا واقعے کے بعد جاں بحق شخص شاہد کے رشتہ دار بتایا کہ واقعہ آگ لگنے کا نہیں اور دعویٰ کیا کہ میاں بیوی کو قتل کیا گیا ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ میاں بیوی کی گردنوں کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا جب کہ شاہد کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی غائب ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain