تازہ تر ین

سلمان خان کے حق میں پوسٹ کرنے پر ماورا حسین کو تنقید کا سامنا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ وماڈل ماورا حسین کو سلمان خان کے حق اورسوشل میڈیا پرایک بولڈ تصویرپوسٹ کرنے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پراپنا بیان ریلیزکرتے ہوئے سلمان خان کو ملنے والی سزا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھ پر تنقید کرسکتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ صحیح نہیں۔ جس پر لوگوں نے انھیں سلمان خان کے ایک اور کیس ہٹ اینڈ رن کا حوالہ دیتے ہوئے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ شائقین نے انھیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ سلمان کے بجائے زیادہ اہم مسائل پر اپنی آواز اٹھائیں۔دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین کو سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنا بھی خاصا مہنگا پڑگیا۔ ماورا حسین نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بظاہر انھوں نے نارمل ڈریس پہنا ہوا تھا۔
لیکن صارفین کی اکثریت کو ان کی یہ تصویر پسند نہ آئی جس پر ان پربہت تنقید کی گئی۔صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ماروا حسین جان بوجھ کر ایسی ہیجان انگیز تصاویر پوسٹ کرتی ہیں۔ تاکہ انھیں زیادہ سے زیادہ رسپانس ملے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain