ممبئی(ویب ڈیسک )معروف کامیڈین کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ پریتی سموس نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی بیماری کا شکار ہیں میں نے کئی بار ا±ن سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے مجھ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ کپل اب ویسے نہیں ہیں جیسے وہ ایک سال پہلے تھے۔پریتی سموس نے دعویٰ کیا کہ کپل ذہنی تناو کا شکار نہیں ہیں بلکہ وہ دماغی بیماری میں مبتلا ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ خودکشی کرنے کا بھی سوچتے ہیں اور جب بھی ا±ن سے بات کرو وہ ایک ہی موضوع پر بات کرتے ہیں اور بار بار ایک ہی بات دہراتے ہیں، انھیں علاج کی ضرورت ہے کیوں کہ میں ڈرتی ہوں کہیں وہ اس بیماری میں اپنے ساتھ کچھ کر نہ بیٹھیں جس سے ہم اپنے دوست کو کھو دیں۔