Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منصور کی یاد میں سٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان

    By Daily Khabrainمئی 18, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قومی کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس انشورنس پالیسی لانے ، اسلام آباد میں ہاکی اسٹیڈیم کو لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کے نام سے منسوب کرنے ، نارووال سپورٹس کمپلیکس کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے سمیت منصور احمد کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی جبکہ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس پر نیب نے نہیں بلایا ، نیب والے کسی کو بھی بلا سکتے ہیں جب بلائینگے تو پیش ہو جائینگے ۔اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت ہونیوالے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ابو عاکف، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ عامر علی احمد ، ڈپٹی ڈی جی ایڈمن منصور احمد خان سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ہاکی لیجنڈ منصور احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کھلاڑیوں کی دوران علالت، حادثہ کے پیش نظر قومی کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس انشورنش پالیسی لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت تمام فیڈریشنز سے کھلاڑیوں کے نام لئے جائینگے اور اسٹیٹ لائف کے ذریعے ان قومی اتھلیٹس کی انشورنس کروائی جائے گی ۔ اجلاس میں لیجنڈ گول کیپر منصور احمد کے نام سے ہاکی اسٹیڈیم منسوب کرنے سمیت حکومت کی جانب سے منصور احمد کے اہلخانہ کو 10لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی جبکہ بیڈمنٹن کی سابق پلیئر زرینہ وقار کے علاج کیلئے بھی 10لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی سے ڈپیوٹیشن پر نارووال سپورٹس کمپلیکس کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پاکستان سپورٹس بورڈ ہیڈ کوارٹرز کیلئے چیف انجینئر کی خدمات لی جائے گی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہاکہ اجلاس میں کھیلوں کے حوالے سے مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر غور آئے جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیف گیمز کے انعقاد کیلئے فنڈز بھی مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں گول کیپر منصور احمد کی خدمات کے پیش نظر انکے نام سے ہاکی اسٹیڈیم منسوب کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس لایا جائے ۔ ریاض پیر زادہ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کی ھدایت ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی فیڈریشنز کو زیادہ فنڈز دیئے جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ملک کیلئے سود مند ثابت ہو گا ۔ نارروال سپورٹس کمپلیکس پر نیب کی انکوائری کے حوالے سے ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس پر نیب نے نہیں بلایا ، نیب والے کسی کو بھی بلا سکتے ہیں جب بلائینگے تو پیش ہو جائینگے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں پارٹی بازی تھی جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.