Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض دیدیا

    By Daily Khabrainجولائی 2, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ‘ اسلام آباد(اے این این) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آو¿ٹ کی قیاس آرائیوں کے باوجود چین نے پاکستان کو اپنے غیرملکی کرنسی ذخائر میں ہونے والی کمی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض دے دیا۔ بیجنگ کی جانب سے دیا گیا حالیہ قرضہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کا اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر میں ہوتی کمی کو پورا کرنے کے لیے چینی قرضے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر گزشتہ برس مئی میں 16ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر رواں برس اسی ماہ میں 9ارب 66 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے حکام نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ قرض پاکستان اور چین کے درمیان ایک سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت کا نتیجہ ہے جن کے بارے میں رواں برس مئی میں کچھ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ وزارتِ خزانہ کے عہدیدار نے چینی کرنسی کے بارے میں تصدیق کی کہ یہ ہمارے پاس ہے جبکہ دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ معاملہ مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے جب وزراتِ خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ رواں برس اختتام پذیر ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے لیے چین کا حالیہ قرض 5ارب ڈالر کی حد کو عبور کرلے گا۔وزارتِ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق مالی سال 18-2017 کے ابتدائی 10ماہ کے دوران چین نے پاکستان کو دوطرفہ قرض کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔ اس کے علاوہ اسی دوران پاکستان نے زیادہ چینی بینکوں سے 2ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کیے تھے۔ خیال رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی)کے تحت 57ارب ڈالر سے بننے والے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے اور اس میں توانائی اور تعمیری ڈھانچے میں فنڈنگ کا چینی عہد ہے۔ ادھر تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کافی نہیں ہوگی، کیونکہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد نئی انتظامیہ 2013سے اب تک پاکستان کے دوسرے بیل آٹ کی جانب دیکھے گی جبکہ اسے آئی ایم ایف سے 6ارب 70 کروڑ ڈالر کا پیکیج بھی موصول ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں، نئی منتخب حکومت ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کے پاس جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.