تازہ تر ین

نوازشریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہو سکتی ہے،شیخ رشید نے دل کی با ت کہہ ڈالی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اگر ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سزا کے بعد شاہد خاقان پارٹی کی کمان سنبھالیں گے اور اگر نوازشریف کو سزا ہوئی تو انہیں اپیل دائر کرنے کیلئے 8 روز میں آنا پڑے گا ،نہیں جانتا کہ ان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں کیا ہو گا۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ نوازشریف اپنا کیس سارا لڑ کر گئے ہیں بعض اوقات شک ہو تاہے کہ چلمن کے پیچھے کچھ اور پک رہاہے اور دال میں کچھ کالاہے تاہم یہ دس روز میں سامنے آ جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو سزا کے بعد ہلکی پھلکی موسیقی ہو سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain