Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتخابی مہم کے لیے گنتی کے رو ز با قی مگرنواز شریف کے پا س اب کو نسا راستہ ہے

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)اب تو لگتا ہے منیر نیازی نے نظم ’ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں‘ نواز شریف کے لیے لکھی تھی۔ عدالت کچھوے کی رفتار سے چلتی ہے اور سیاست خرگوش کی طرح پھدکتی اچھلتی۔ جو خرگوش ضرورت سے زیادہ اعتماد کا شکار نہ ہو وہ دوڑ جیت جاتا ہے مگر ایسا واقعی ہو جائے تو پھر نسل در نسل کچھوے اور خرگوش کی کہانی کون پڑھے۔غلط وقت پر غلط فیصلہ تو معاف کیا جا سکتا ہے مگر درست وقت پر غلط فیصلے کا کوئی مداوا نہیں۔ کامیڈی اور سیاست میں سارا کھیل ٹائمنگ کا ہے۔ ایک بھی غیرضروری لمحہ لطیفے کو کثیفہ اور ایک دن کی سستی سیاستدان کو برسوں کی مشقت میں دھکیل سکتی ہے۔میاں صاحب کو پہلا سنہری موقع پاناما گیٹ کے منظرِ عام پر آتے ہی ملا۔ اگر پارلیمنٹ میں اپنی بےگناہی اور پاناما سے اپنی لاتعلقی ثابت کرنے کے بجائے اسی تقریر میں میاں صاحب کہہ دیتے کہ میں جس عہدے پر تیسری بار منتخب ہوا اس کے بعد عوامی اعتماد کا تقاضا ہے کہ میری ذات پر ذرا سا بھی چھینٹا پڑے تو مجھے اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ میں دوبارہ آو¿ں گا مگر اس وقت جب خود کو بےگناہ ثابت کر دوں گا۔ ان چند جملوں کے ساتھ میاں صاحب کے شیئرز سیاسی سٹاک ایکسچینج کی چھت پھاڑ سکتے تھے مگر یہ ہو نہ سکا اور ان کے حواری کان میں پھونکتے رہے میاں صاحب دب کے رکھو۔دوسرا موقع تب آیا جب سپریم کورٹ نے پاناما معاملے کو قابلِ سماعت سمجھنے سے انکار کر کے سیاستدانوں کو موقع دیا کہ وہ اپنے کپڑے سپریم کورٹ کی سیڑھیوں پر دھونے کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر دھوئیں۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت بھی راضی تھی کہ ایک پارلیمانی کمیٹی اس معاملے کی چھان بین کر کے کسی نتیجے پر پہنچ جائے مگر میاں صاحب نے یکطرفہ تحقیقاتی کمیشن کا اعلان کر دیا جسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا اور اپوزیشن کے فارمولے کو میاں صاحب اور ہم نواو¿ں نے مسترد کر دیا اور پھر عمران خان کے لاک ڈاو¿ن کی دھمکی نے سپریم کورٹ کو بادلِ نخواستہ اس معاملے کی شنوائی پر مجبور کر دیا۔مگر اس معاملے کو ٹیکنیکل اور قانونی طریقے سے پیشہ ورانہ انداز میں کمرہِ عدالت تک محدود رکھنے کے بجائے ایک متوازی عدالت سپریم کورٹ کی سیڑھیوں پر لگا لی گئی اور یوں عدالت نواز و عدالت مخالف گروہ ابھر کے سامنے آ گئے اور میڈیا کی مہربانی سے پاناما ایک دلدل کی طرح پھیلتا چلا گیا۔ پھر اس دلدل میں طعن و تشنیع و گالیوں اور عدلیہ سے دوبدو کے جھاڑ جھنکار اگتے چلے گئے۔نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہےمیاں صاحب جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کرتے رہے اور اس کے سامنے پیش بھی ہوتے رہے، عدالتی فیصلہ قبول بھی نہیں کیا اور عملاً سبکدوشی کے سبب قبول بھی کر لیا۔ نیب عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا اور سو سے زائد بار پیش بھی ہوتے رہے اور جلسوں میں عوام کی عدالت سے بھی پوچھتے رہے مجھے کیوں نکالا؟ظاہر ہے میاں صاحب محض سیاسی شخصیت نہیں ایک شوہر اور والد بھی ہیں لیکن سیاستداں کا امتحان یہی تو ہے کہ وہ کیسے اپنے نجی معاملات اور رشتے بھی نبھائے اور سیاسی ٹائمنگ کو برموقع استعمال کرنے کے لیے آنکھیں بھی کھلی رکھے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ بیگم کلثوم کی سنگین علالت کے سبب میاں صاحب کس ذہنی ازیت سے گزر رہے ہیں مگر ایک شوہر اور خاندان کے سربراہ کے ساتھ ساتھ وہ اپنی جماعت کے قائد بھی ہیں اور اس جماعت کے لاکھوں حامی بھی ہیں۔ پولنگ میں صرف ڈھائی ہفتے کا فاصلہ ہے۔ ایک زیرک سیاستداں کو ایسے میں کیا فیصلہ کرنا چاہیے۔بیگم صاحبہ کی حالت اگر بہتر نہ بھی ہوئی تب بھی وہ وینٹی لیٹر پر ہی رہیں گی۔ میاں صاحب ان کے سرہانے بیٹھ کر کیا مدد کر سکتے ہیں؟ مگر سفاک حقیقت یہ ہے کہ انتخابات وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ میاں صاحب یہ بھی جانتے تھے اور ہیں کہ عدالت انھیں مزید کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں۔یسے میں میاں صاحب کو کیا کرنا چاہیے؟ جب آپ سیاست کے سفاک شعبے میں پینتیس، چالیس برس سے موجود ہی ہیں تو آپ سے زیادہ کسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس کاروبار میں ٹائمنگ ہی سب کچھ ہے۔ سات دن بعد بھی اگر آپ آتے ہیں تو وہی ہو گا جو آج ہونے والا تھا مگر سات دن بعد انتخابی مہم کے لیے صرف ایک ہفتہ رہ جائے گا اور سیاست میں بقول آنجہانی برطانوی وزیرِ اعظم ہیرلڈ ولسن ایک ہفتہ بہت لمبا عرصہ ہے۔ اتنا لمبا کہ اکثر اوقات برسوں پر پھیل جاتا ہے۔ہاتھوں سے لگائی گرہ دانتوں سے کھولنے کا نام ہی تو سیاست ہے۔ گر یہ نہیں ہو سکتا تو پھر،آپ ایک اور نیند لے لیجیے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.