Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تحریک لبیک نے ایسا کام کر دیا کہ پی پی پی پیچھے رہ گئی ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    By Daily Khabrainجولائی 6, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حالیہ نتائج سے متاثر ہوکر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے الیکشن 2018 کے لیے پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے زیادہ امیدوار میدان میں اتار دیے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے پر ایک محتاط تجزیے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مذہبی جماعتوں اور گروہوں سے تعلق رکھنے والوں نے شاید پہلی مرتبہ ملک کے سب سے بڑے صوبے سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لیے امیدواروں کی مجموعی تعداد میں اضافہ کردیا۔ای سی پی کی جانب سے جاری امیدواروں کی فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مجموعی طور پر 297 نشستوں میں سے 290 پر سیکڑوں امیدوار جنرل نشستوں کے لیے میدان میں موجود ہیں۔اعداد و شمار میں یہ بات سامنے ا?ئی کہ 585 امیدوار مذہبی جماعتوں اور گروہوں کا پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں، اس کے علاوہ چند چھوٹی مذہبی جماعتیں، جیسے پاکستان سنی تحریک اور متحدہ علمائ مشائخ کونسل پاکستان بھی پنجاب کے انتخابی میدان میں شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013 کے انتخابات میں غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت پنجاب میں اپنی جماعت کو دوبارہ سے متحرک کرنے میں کامیاب رہی، جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) اور مذہبی گروہوں کو تقویت ملی اور ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مذہبی جماعتوں کے امیدواروں سے بھی کم ووٹ ملے تھے۔پنجاب کے 290 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جاری تفصیل سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام ا?باد کے سنگم پر دیے گئے دھرنے کے بعد ملک کے سیاسی منظر نامے پر سامنے ا?نے والی تحریک لبیک پاکستان نے 259 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے 234 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔تحریک لبیک پاکستان ’کرین‘ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے بعد تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں کی تعداد موجود ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 279 جبکہ مسلم لیگ (ن) میں 266 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی جانب سے پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 100 سے زائد امیدوار بھی سامنے لائے ہیں اور ان کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی تعداد مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے بھی زیادہ ہے۔پانچ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 161 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا جارہا ہے تو دوسری جانب ملی مسلم لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ ملنے کے بعد بننے والی اللہ اکبر تحریک نے 121 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔اس کے علاوہ اللہ اکبر تحریک کی جانب سے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 50 نشستوں جبکہ خیبرپختونخوا سے 7 نشستوں پر امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا

      ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.