اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیرآف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی سے ملاقات کیلئے گولڑہ شریف پہنچ گئے۔اس موقع پر صحافی کے سوال کہ ”کیا نوازشریف واپس آئیں گے“؟کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس کاجواب تو نوازشریف دے سکتے ہیں۔پیرآف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے عمران خان سے ملاقات کے دوران انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔
نواز کی واپسی بارے عمران خان کا انوکھا جواب
