لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج ناروال میں جلسہ سے خطاب کرنے جارہے ہیں جہاں وہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا دی ہیں جس کے بعد شہبازشریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عوامی عدالت کا فیصلہ نیب عدالت کے مقابلے میں زور سے گونجے گا ، میں پاکستان کی ہر گلی اور کوچے میں جاوں گا اور اس زیادتی سے عوام کو آگاہ کروں گا۔تاہم اب انہوں نے مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیاہے اور اسی سلسلے میں آج وہ ناروال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے جس دوران وہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے کوشش کریں گے۔
شہباز شریف نے عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے مہم شروع کر دی
