اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے لیے بنی گالا آنے والے 10افغان دہشت گرد گرفتار ہو گئے۔میڈ یا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان سے ٹریننگ لے کر آئے ہوئے 10دہشت گرد داخل ہو گئے جن کا مقصد وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی شخصیات پر قاتلانہ حملہ کرنا تھا۔یہ دہشت گرد اسلام آباد کی نواحی علاقے میں چھپے ہوئے تھے اور افغانستان میں اپنے نیٹ ورک سے رابطے میں تھے۔سیکیورٹی ایجنسیوںنے مختلف کارروائیوں میں ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور ان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔