Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں
    • اسپین کے سینٹی کازورلا نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا
    • بلوچستان، ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
    • اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ
    • فرانس میں جون کی گرمی سے 2,025 اموات
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نماز کیلئے مسجد کا ہونا ضروری نہیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار

    By Daily Khabrainستمبر 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نماز کی ادائیگی کہیں بھی ہوسکتی ہے اور اس کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے‘۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو، ایک کی اکثریت سے 1994 کے اسمٰعیل فاروق کیس کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا۔بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے کو لارجر بینچ بھیجنے کی استدعا مسترد کردی جس سے عدالت کے لیے ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع کا معاملہ سننا ا?سان ہوگیا۔جسٹس اشوک بھوشن نے بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا اور اپنی طرف سے اکثریتی فیصلہ دیا جبکہ جسٹس ایس عبدالنظیر نے اس فیصلے سے اختلاف کیا۔عدالت کے جج جسٹس اشوک بھوشن نے کہا کہ ’مسجد کے حصول کے لیے درخواست دائر کرنے والوں کا دعویٰ فاروقی کیس میں محدود تناظر میں تھا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسجد اسلامی تعلیمات کے لیے ضروری نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’موجودہ کیس کا فیصلہ اس کے اپنے حقائق پر کیا جائے گا اور اسمٰعیل فاروق فیصلے کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا‘۔دوسری جانب بینچ سے مخالفت کرتے ہوئے جسٹس نذیر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’اسمٰعیل فاروق فیصلے پر مشکوک سوالات اٹھتے ہیں اور یہ فیصلہ بغیر کسی مشاہدے کے سامنے آیا یہ فیصلہ اصل ایودھیا تنازع کیس میں سرایت کرتا ہے‘۔واضح رہے کہ مسلمانون کی تنظیم نے خصوصی بینچ کے سامنے اعتراض کیا تھا کہ 1994 میں دیے گئے 5 رکنی بینچ کے فیصلے پر وسیع مشاہدے میں نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے بابری مسجد اور رام مندر کی زمین کے تنازع کیس پر اثر پڑے گا۔درخواست گزار محمد صدیقی کے قانونی نمائندے سینئر ایڈووکیٹ راجیو دھاون نے عدالت میں کہا کہ ’ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ مشاہدہ کہ مسجد اسلامی تعلیمات کے لیے ضروری نہیں ہے کسی تحقیق یا مذہبی معاملات کو دیکھے بغیر دیا گیا۔ادھر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع کا کیس بغیر کسی تاخیر کے چل سکتا ہے۔بھارتی عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایودھیا کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔خیال رہے کہ 1994 کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نماز کہیں بھی ادا کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔عدالت کا یہ فیصلہ حکومت کے لیے 16 ویں صدی کی بابری مسجد کی زمین حاصل کرنے کے لیے ایک واضح راستہ تھا۔بابری مسجد کی بات کی جائے تو 25 برس قبل 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو زمین بوس کردیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہونے والے فسادات میں 2 ہزار لوگ مارے گئے تھے۔مسلمانوں کا کہنا تھا کہ وہ دسمبر 1949 تک اس مسجد میں نماز پڑھتے تھے جبکہ کچھ بتوں کو مسجد میں رکھا گیا تھا، برطانوی حکمران نے 1859 میں تنازعات کو روکنے کے لیے عبادت کے لیے حصہ تیار کیا تھا جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے 1949 میں اس کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔تاہم بھارتی انتہا پسندوں کا ماننا تھا کہ یہ جگہ ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل لارجر بینچ کو بھیجنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’ تمام مذاہب، مساجد، مندر اور گرجا گھر برابر ہیں‘۔عدالت نے کہا کہ اگر ہم اس فیصلے کو دوبارہ دیکھیں گے تو اس سے ایودھیا تنازع کی سماعت میں تاخیر ہوسکتی ہے، اگرچہ اس کا براہ راست اس پر کوئی اثر نہیں ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ انتظامیہ: آئی سی سی کو امریکی شہریوں پر کوئی دائرہ اختیار حاصل نہیں

      ٹرمپ: امریکا نے آبنائے ہرمز آپریشنز سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکا

      اینڈی برنہم کی برطانیہ کی قیادت میں دفاعی منصوبوں کی مکمل فنڈنگ کا وعدہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.