Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پانچ سال پرانی پیش گوئی سچ ہونے کے قریب
    • فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 23 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش
    • پاکستانی فلم ساز نے 2023 کے کیبل کار ریسکیو واقعے کی کہانی کو سنڈنس کے عالمی پلیٹ فارم تک پہنچا دیا
    • فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز دنیا بھر میں متاثر پاکستان بھی متاثرہ ممالک میں شامل
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل: لاہور، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بڑی اسکرینیں نصب
    • عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست
    • لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔
    • اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔
    • این ڈی ایم اے نے 23 جولائی تک شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔
    • متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، امریکا کو ذمہ دار قرار دینے سے گریز کیا۔
    • ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا۔
    • حکومت نے سابق ارکانِ قومی اسمبلی کے بچوں کے لیے بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
    • چین، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات پورٹ قاسم کی ترقی کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
    • ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کار کے قریب فائرنگ، پولیس ذرائع
    • ورلڈ کپ فائنل سے قبل لامین یامل کی دعا اور قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
    • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، محکمہ صحت
    • برطانیہ میں ریپ اور انسانی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے بعد ٹیٹ برادران میامی میں گرفتار۔
    • ایران کے صوبہ خوزستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ۔
    • امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا آٹھوی رات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کرکٹ ورلڈ کپ 1996 کی فاتح سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا گرفتار

    By Daily Khabrainاکتوبر 29, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کے معزول وزیر برائے پیٹرولیم اور 1996 میں کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹ±نگا کو گرفتار کرلیا گیا۔رانا ٹنگا کو پولیس نے گزشتہ ہفتے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے فائرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے، اس فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔فا ئرنگ کا یہ واقعہ سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کے دفتر میں مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے بعد پیش آیا تھا۔ہنگامہ آرائی کے دوران رانا ٹنگا کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد رانا ٹنگا کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو اسلحے کا استعمال کرنا پڑا، فائرنگ کے نتیجے میں سیلون پیٹرولیم کارپوریشن کا ایک ملازم ہلاک ہوا تھا۔صورت حال مزید خراب ہو جانے کے بعد سابق کپتان کو عمارت سے نکالنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کے دستوں کو بلانا پڑا تھا۔اس واقعے کے بعد پیٹرولیم یونین نے فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت پر رانا ٹنگا کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔رانا ٹنگا کے ساتھ ساتھ فا ئرنگ کرنے والے اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتاری کے بعد رانا ٹنگا کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے معزول وزیر پیٹرولیم کو ضمانت پر رہا کردیا۔خیال رہے کہ اس ہنگامہ آرائی کو سری لنکا میں جاری سیاسی بحران سے جوڑا جا رہا ہے جو سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی جانب سے سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے کو عہدے سے ہٹانے کے بعد شدت اختیار کرگیا ہے۔سری لنکن صدر نے اپوزیشن لیڈر و سابق صدر مہندا راجا پاکسے کو وزیر اعظم مقرر کردیا ہے اور انہوں نے 16 نومبر تک پارلیمنٹ بھی معطل کررکھی ہے۔سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران خون آلود ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ارجنا رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے 1996 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا جس کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد رانا ٹنگا نے سیاست میں قدم رکھے تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پانچ سال پرانی پیش گوئی سچ ہونے کے قریب

      فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 23 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش

      فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل: لاہور، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بڑی اسکرینیں نصب

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.