Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کے الیکشن تک خطرہ ہے ہمیں تیار رہنا ہوگا، وزیراعظم

    By Daily Khabrainمارچ 21, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن میں ریٹنگ نیچے جارہی ہے اس لیے ہمیں زیادہ تیار رہنا ہوگا۔اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم انتخابات تک خطرہ ہے اس لیے زیادہ تیار رہنا ہے۔معاشی صورتحال پر وزیراعظم نے بتایا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی،غیر مستحکم اور غیر یقینی کی صورتحال میں سب سے بڑا چیلنج ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا،ابتدا میں آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تو انہوں نے سخت شرائط رکھیں لیکن دوست ممالک سے فنڈز اکٹھے کیے اور اب آئی ایم ایف سے معاملات کنٹرول میں ہیں۔کالعدم تنظیموں سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا، ماضی میں کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بڑی غلطی ہوئی اب عالمی برادری ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے،کوئی بھی ملک مسلح جتھوں کو رکھنے کی اجازت نہیں دیتا ہم بھی مسلح ملیشیا کے وجود کو برادشت نہیں کریں گے۔جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نومبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوچھا گیا تو وزیراعظم مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی نومبر بہت دور ہے جنرل باجوہ کی مدت ِ ملازمت میں توسیع کا ابھی نہیں سوچا۔وزیراعظم نے سرکاری اخراجات کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شہبازشریف نے طیارے پر 35 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن میں نے 22 لاکھ روپے کا خرچہ کیا وہ بھی سرکاری منصوبوں کے افتتاح کی مد میں کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے افواہوں پر وزیراعظم نے عثمان بزدار کا مکمل دفاع کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، لیڈر بننے میں تھوڑا وقت تو لگتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.