Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پیرس میں ہیٹ ویو- ایفل ٹاور منگل کو بند
    • یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 ہلاکتیں
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی
    • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل
    • پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا
    • مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
    • اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشمیر میں سب اچھا کا مودی ڈرامہ فلاپ 30مودی نواز اراکین کے کشمیر آتے ہی ہنگامے عروج پے پہنچ گئے ،راہول گاندھی نے دور ے کو انتہائی مشکوک قرار دے دیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 30, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سری نگر‘ نئی دہلی(نیٹ نیوز)یورپین اراکین پارلیمنٹ کا نجی دورہ مقبوضہ کشمیر،بھارتی سرکار کا جموں و کشمیر میں سب اچھا دکھانے کا منصوبہ ناکام ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کومت میٹرک کے امتحانات کا فائدہ اٹھاکر من پسند یورپین اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کو وادی میں سب نارمل دکھانا چاہتی تھی،سری نگر میں مقامی کشمیری آبادی سے ملنے کی خواہش پر برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ کرس ڈیوس کو دورہ کی دعوت منسوخ کردی گئی،یورپین پارلیمنٹ نے وضاحت کردی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے وفد کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں، یورپین پارلیمنٹ کے بھارت نواز اراکین کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر پرتشدد مظاہرے کئے گئے ،پورا مقبوضہ کشمیر مظاہروں سے گونج اٹھا،سڑکوں پر ہو کا عالم، دکانیں بند رہیں، بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز نے 4کشمیریوں کو شدید زخمی کردیا،سری نگر شہر کے کونے کونے میں مظاہرے کئے گئے کشمیر میں معمولات زندگی گزشتہ 86روز سے معطل ہیں،پورا مقبوضہ جموں و کشمیر لاک ڈاﺅن کا شکار ،کشمیر میں خوراک و ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔دوسری جانب سید عبداللہ گیلانی رہنما حریت کانفرنس نے بتایاکہ ایشین ہٹلر نرندر مودی نے اچانک یورپی پالیمٹیرینز کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کا اعلان کیا ہے ،ان ممبران کو ایک سازش کے تحت مخصوص علاقوں تک رسائی دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ یوپی یونین کے چند ممبران کا تعلق یورپ کی دائیں بازو جماعتوں سے ہے،بھارت نے پچھلے تیس سال سے انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے نو گو ایریا بنا رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاو¿ن مواصلاتی بندش اور کرفیو کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاروبار فصلیں اور فروٹ باغات تباہ ہوچکے ہیں ،بھارت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔انہوںنے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی پامالیوں کو چھپانا چاہتا ہے ،بھارتی حکومت نے اچانک دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کا اعلان کردیا ہے ،امتحانات کا اعلان بھی ایک منصوبہ بندسازش کا حصہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یورپی پارلیمنٹرینز وفد بھارتی جیلوں بند حریت رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کرے ۔ فیض بخش نقشبندی رہنما حریت کانفرنس نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دورہ کرنے والا وفد یورپین پارلیمنٹ کا نہیں ہے ،یہ وفد مخصوص لوگوں پر مشتمل ہے جو ذاتی حیثیث میں دورہ کررہا ہے ،کیا یہ وفد ان فیملیز سے بھی ملے گا جن کے بچوں کو پیلٹ گنز سے زخمی کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمےر مےںسرینگر اور دیگر علاقوںمیں پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک وفد کے دورے کے موقع پر منگل کو مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو معمول کے مطابق دکھانے کیلئے ایک ایسے وقت میںیورپی یونین کے اسلام مخالف ارکان کے دورہ کشمیر کا اہتمام کیا ہے جب مقبوضہ علاقے میںمیٹرک اور انٹر کے امتحانات منعقد کرائے جارہے ہیں۔ تاہم وادی کشمیر کے مختلف علاقوںمیں لوگوںنے سڑکوں پرنکل کر صورتحال کے معمول کے مطابق ہونے کے بھارت کے دعویٰ کا پردہ چاک کردیا۔ بھارتی فورسز نے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں سمیت وادی کشمیر کے دیگر قصبوںمیں آزادی کے حق میں مظاہروں کے شرکاءپر گولیوں، پیلٹ گنوںاور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ سرینگر اور دیگر علاقوںمیں مظاہرین اور فورسز اہلکاروںکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ایک طالب علم ارشد وانی نے سرینگر کے اقبال پارک میں امتحانی مرکز کے باہر میڈیا کو بتایا کہ طلباءکے امتحانات کیلئے صورتحال سازگار نہیں ہے اور انتظامیہ کو منگل کا امتحان ملتوی کردینا چاہیے۔ ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅںعبدالحمید لون اور سید اعجاز رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ یورپی اراکین پارلیمنٹ کی مقبوضہ علاقے آمد کے موقع پر جموںوکشمیر میںبھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرے کریں۔بھارتی حکومت میٹرک کے امتحانات کا فائدہ اٹھاکر من پسند یورپین اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کو وادی میں سب نارمل دکھانا چاہتی تھی۔ پورا مقبوضہ کشمیر مظاہروں سے گونج اٹھا۔ سڑکوں پر ہو کا عالم جبکہ دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں۔دورے سے قبل یورپی یونین کے گروپ کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ وہ وادی میں عام کشمیریوں سے ملاقات کرنے اور وہاں کے حالات جاننے کے لیے جا رہے ہیں۔لیکن یہ دورہ شروع ہونے سے قبل ہی تنازعے کا شکار ہوگیا، کیونکہ 30 پارلیمنٹیرینز میں سے 22اراکان کا تعلق ان سفید فام جماعتوں سے ہے جو اپنے ملکوں میں موجود یورپی مسلمانوں کو خطرہ سمجھتی ہیں۔بھارت نے سری نگر میں مقامی کشمیری آبادی سے ملنے کی خواہش پر برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ کرس ڈیوس کو دورہ کی دعوت منسوخ کردی تھی۔دریں اثنا یورپین پارلیمنٹ نے وضاحت جاری کردی کہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے وفد کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے۔یورپین پارلیمانی ارکان کے مشکوک دورہ کشمیر پر بھارتی سیاستدان، صحافی اور دانشور بھی پھٹ پڑے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگرس نے مودی حکومت کے اقدام پر شدید تنقید کی ہے۔کانگرس رہنما راہول گاندھی کے مطابق بھارتی ارکان پارلیمنٹ کے کشمیر جانے پر پابندی ہے، لیکن یورپین کو دورہ کروایا جا رہا ہے جو انتہائی غلط اور مشکوک ہے۔بھارتی صحافی سوہاسینی حیدر نے کہا کہ جعلساز مودی سرکار جعلی کارروائی سے یورپین ارکان پارلیمان سے جعلی رپورٹس مرتب کروا سکتی ہے۔محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ٹوئیٹ کی کہ امید ہے ان اراکان پارلیمنٹ کو کشمیریوں سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔یوریپین اراکین پارلیمنٹ کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے دوران بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز نے 4 کشمیریوں کو شدید زخمی کردیا۔بھارتی سرکار کی جانب سے کرفیو اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی گزشتہ 86 روز سے معطل ہیں۔ پورا مقبوضہ جموں و کشمیر لاک ڈاون کا شکار ہے۔ پورے مقبوضہ کشمیر میں خوراک و ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون تیرہویں ہفتے بھی جاری ہے۔ کرفیو اور دیگر پابندیوں سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی

      پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا

      محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.