ٹیکسلا: ہیوی مکینیکل کمپلیکس اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت توانائی، گھروں کی تعمیر،برآمدات کے فروغ، باہمی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا، چینی سفیر نے کہا ایچ ایم سی،چینی کمپنیوں میں بزنس تعاون پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی بحالی کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایچ ایم سی ٹیکسلا اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوگیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان میں چین کےسفیرژاوجنگ بھی تقریب میں موجود تھے اور چین میں پاکستان کی سفیر ویڈیولنک کے ذریعے بیجنگ سے تقریب میں شریک ہوئے۔
چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ اور چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کی موجودگی میں دستخط ہوئے، ایم ڈی ایچ ایم سی نےچینی نیشنل الیکٹرک کمپنی ، چائنا کنسٹرکشن کمپنی،شنگ لنگ ایکسپورٹ کمپنی ودیگرکمپنیوں سے معاہدے پر دستخط کئے، جس سے توانائی،گھروں کی تعمیر،برآمدات کےفروغ،باہمی تجربات کاتبادلہ کیا جائے گا۔

