مقتول کا تعلق ابو الحسن اصفہانی روڈ سے متصل کچی آبادی بھکر گبول گوٹھ سے تھا۔
بچہ سلمان 3 دوستوں کيساتھ لیاری ایکسپریس وے گيا تھا، جہاں ویڈیو بنانے کے بعد پیدل ایکسپریس وے سے اُتر ہی رہا تھا کہ تیز رفتار ہائی روف وین نے سلمان اور اُس کے دوستوں کو روند ڈالا۔
آٹھویں جماعت کا طالبعلم سلمان گھر سے جھوٹ بول کر نکلا تھا کہ کرکٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔ اہل خانہ نے حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
پولیس نے حادثے کےذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لے ليا، تاہم سلمان کے اہل خانہ کی جانب سے معاف کرنے پر چھوڑ ديا گيا
