سابق وزیراعظم کی طلبی کا اشتہار اخبارات کے لندن اور لاہور ایڈشنز میں سیاہ سیاہی سے بیک پیج پر چھاپہ جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی 19 اکتوبر کے اخبارت میں نواز شریف کا اشتہار چھاپنے کی ہدایت کردی ، جس کے ذریعے سابق وزیراعظم کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق اشتہار کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے مفرور ہیں ، مسلم لیگ ن کے قائد کو اشتہار کے ذریعے پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس میں طلبی کے اشتہار کا متن جاری کردیا گیا ہے ، جو کہ اخبارات کے لندن اور لاہور ایڈشنز مین شائع ہوگا ، جس کے لیے ہدایت کی گئی ہے کہ سیاہ سیاہی سے اخبار کے بیک پیج پر اشتہار چھاپہ جائے ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کرنے کا حکم دے دیا تھا ، نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیس پر سماعت ہوئی ، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے العزیزیہ اور ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کیا تھا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کے افسر مبشر خان کا بیان ریکارڈ کیا ، جب کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں ، جن کی بناپر نیب نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کردی ، کیوں کہ نیب کا کہنا ہیں کہ شہادتیں ریکارڈ ہو گئیں ،نواز شریف جان بوجھ کر عدالت سے مفرور ہیں ، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف عدالت کو مطلوب ہیں اس سلسلے میں اخبارات میں اشتہار دیا جائے ،نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار ان کی رہائش گاہ پر چسپاں کروایا جائے ،انگریزی اردو اخبارات میں نواز شریف کے مطلوب ہونے کا اشتہار دیا جائے ،جن اخبارات کی اشاعت برطانیہ سے ہوتی ہے ان اخبارات کو حکم دیا جائے۔

