سڈنی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن یونس خان نے ناتھن لایون کو چوکا لگا کر کیریئر کی 34ویں سنچری اسکور کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے۔اب تک دنیا کے گیارہ ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈیز، ہندوستان، جنوبی افریقہ، دنیا کے اور کسی بلے باز کو یہ مقام حاصل نہیں کہ وہ ان تمام گیارہ ملکوں میں سنچری بنا سکا ہو۔اس سے قبل ہندوستان کے عظیم بلے باز راہول ڈراوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ متحدہ امارات میں کرکٹ نہ کھیل سکے لہٰذا یونس نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔صرف یہی نہیں بلکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔یہ یونس خان کے کیریئر کی 34ویں سنچری تھی اور وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 200 سے زیادہ پرائیویٹ اسکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ۔
- دمشق میں میکرون کے ہوٹل کے قریب دھماکے، کشیدگی میں اضافہ
- یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا
- دمشق میں دھماکوں کے بعد میکرون کی شامی صدر سے ملاقات
- عاصم اظہر کا "آرزو” بھارت میں چھا گیا — دوسرا بڑا چارٹ ہٹ بن گیا
- حکومت کا 28 مزید سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
- پنجاب کا الیکٹرک بس چارجنگ نیٹ ورک کے لیے 40 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان
- زیارت چیک پوسٹ حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید
- آرامکو نے تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر کر دیں
- عمان کے ساحل کے قریب میزائل حملے کے بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی
- حماس کا غزہ کی حکومتی باڈی تحلیل کرنے کا اعلان
- وینزویلا زلزلوں میں ہلاکتیں 3,535 تک پہنچ گئیں، ہزاروں بے گھر
- ماسکو ریجن پر رات گئے 430 سے زائد ڈرونز کا حملہ
- ایرانی وزیر خارجہ ارا غچی: دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات نہیں ہوں گے
- رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہہ دیا
- اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- امریکی حکام کا ایران پر عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام
- کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے
- اوپیک پلس کے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
- خیبر پختونخوا حکومت کا نایاب یاک نسل کے تحفظ کے لیے 30 کروڑ روپے سے منصوبے کا آغاز
