تازہ تر ین

اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون چکر لگاتے لگارتے خوار ہوگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)مغل پو ر ہ کے علاقہ میں اجتما عی بد اخلاقی کا شکا ر ہو نے والی خاتون پو لیس کی جانب سے ا نصا ف نہ ملنے پردادرسی کے لئےدربدر ہو گئی۔ متا ثر ہ خاتو ن مسر ت بی بی کا کہنا تھا کہ وہ لال پل کی ر ہا ئشی ہے اور اپنی بہن کے گھر ر ہا ئش پز یر ہے ۔ متا ثر ہ خاتون کے مطا بق نو کر ی کا جھا نسہ د ے کر دو افراد نے اسے جو س میں بیہوشی کی دواپلا ئی اور اپنے دوست کے ڈیرے پر لے جا کر اجتما عی بد اخلا قی کا نشانہ بنا یا اور فرا رہو گئے ۔ خاتون کی در خواست پر پو لیس نے مقد مہ نمبر 942\16 در ج کر لیا۔پو لیس نے ملزم شاہد کو گرفتا ر کیا تو اس نے اپنے د یگر ساتھیو ں افتخا ر ، خلیل ، ببل سائیں وغیر ہ کا نا م بھی بتا یا ۔ خاتون کے مطا بق پو لیس نے افتخا ر کو حراست میں لے لیا ہے لیکن گرفتا ر ی نہیں ڈا ل ر ہی ہے اور تھا نہ میں اسے پرو ٹو کو ل د یا جا ر ہا ہے ۔ متا ثر ہ خاتون نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ انچا ر ج انویسٹی گیشن مغل پور ہ نواز چیمہ بھی نازیبا الفا ظ استعما ل کرتا ہے اور صلح کر نے کے لئے دبا ڈا ل ر ہا ہے ۔ مسرت بی بی کا کہنا تھا کہ وہ جب تھا نہ جا تی ہے تو اسکے پیچھے نا معلوم افرا د لگ جا تے ہیں اور اکثرا وقات اس کو ٹیلی فو ن پر قتل کی د ھمکیا ں بھی ملتی ہیں ۔ خاتون نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل ہے ۔ اس حوالے سے انچا ر ج انویسٹی گیشن مغل پو ر ہ نواز چیمہ کا کہنا تھا کہ الزا مات بے بنیا د ہیں ،مسرت بی بی ان کی بیٹی جیسی ہے اور مقد مہ میں نامزد ملزما ن جیل میں ہےں جبکہ افتخا ر تفتیش میں شامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain