تازہ تر ین

عمران خان اور سعد رفیق میں اہم ڈیل کا انکشاف۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات کے حوالے سے سیز فائرپر عملدرآمدشروع ہوگیا،پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دونوں رہنماو¿ں نے موجود ہونے کے باوجود میڈیا سے گفتگونہ کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریزکرنا شروع کردیا،جمعہ کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر دونوں رہنماو¿ں نے میڈیا سے گفتگونہ کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے خود میڈیا سے گفتگو کرنے کی بجائے پارٹی ترجمان نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو میڈیا سے گفتگو کرنے دی جبکہ حکومت کی جانب سے خواجہ سعدرفیق نے خودمیڈیا سے گفتگو کرنے کی بجائے وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو میڈیا سے گفتگوکرنے کا کہا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرریلوے خواہج سعدرفیق کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے پر سیز فائر کی پیشکش کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain