کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 133.75 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 42347.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.32 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار 621 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 133.75 پوائنٹس کا اضافہ

