اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پاکستانی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن بانیوں کے متحرک ویژن کی یاد دہانی کرتا ہے، بانیوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔