ابوظہبی : (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے غیرمسلم شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نیا قانون جاری کیا ہے جو کہ فروری 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نئے قانون کا اجراء ملکی قانون سازی کے نظام کے ارتقاء اور اگلے 50 سال کے لیے اس کی کوششوں اور امنگوں کی تائید کرنے اور رواداری، بقائے باہمی ،خاندانی استحکام اورآبادی کے تنوع کی منزل کے طور پر اپنی قیادت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق قانون میں شامل کی گئیں دفعات شادی کی شرائط اور طلاق کے طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہیں جبکہ قانون میں طلاق کے بعد بچوں کی تحویل کے حوالے سے بھی معاملات کو وضع کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق خواتین کو گواہی، وراثت میں حق، طلاق دائر کرنے کا حق اور بچوں کی تحویل کے حوالے سے مردوں کے مساوی حقوق دئیے جائیں گے۔
یو اے ای میں غیرمسلم شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق نئے قانون کا اجراء

