تازہ تر ین

ارشد شریف کیس: کینیا حکومت کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کینیا کی حکومت نے ارشد شریف قتل کیس میں پاکستان کی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، کینیا کی حکومت نے پاکستان کی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے کینیا کے ویزے حاصل کرلیے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اویس احمد کی سربراہی میں ٹیم اسی ہفتے نیروبی روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم پاکستانی مشن کے ذریعے کینین حکام سے رابطے میں ہے، تحقیقات ٹیم قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد، خرم احمد اور نیروبی پولیس چیف سے نئے شواہد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ پاکستان نیروبی مشن تحقیقاتی ٹیم کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain