Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک بھارت ٹاکرا، علی ظفر کا بابر اعظم کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا مشورہ

    By Khabrain Newsجون 9, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو چند مفید مشورے دے دیے۔

    آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے 19ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، شائقین کرکٹ کی نظریں ورلڈ کپ کے اس اہم ترین میچ پر جمی ہوئی ہیں۔

    پاکستانی شائقین کو اُمید ہے کہ آج کے اس بڑے مقابلے میں قومی ٹیم بھارت کو شکست دے کر اپنے مایوس مداحوں کو خوش کردے گی کیونکہ 6 جون کو امریکا سے عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی قوم اپنی ٹیم سے خفا اور شدید غصہ ہے۔

    اسی حوالے سے پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    علی ظفر نے کہا کہ جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے شائقین میں ایک خاص قسم کا جوش ہوتا ہے، اسی لیے میں نے سوچا کہ میں اپنی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کو مفید مشورہ دے دوں۔

    گلوکار نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین اپنی ٹیم کے کپتان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ فرنٹ فُٹ پر کھیلے، امریکا کے خلاف میچ میں ہم نے دیکھا کہ سُپر اوور میں بابراعظم خود بیٹنگ کے لیے نہیں آئے بلکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھیج دیا جبکہ عمران خان کی کپتانی کے دور میں ایک میچ کے دوران آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے آخری اوور میں صرف چار رنز درکار تھے تو اس مشکل وقت میں کپتان عمران خان خود بولنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے۔

    اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی سمجھداری سے شاندار اوور کروا کر پاکستان کو ہارا ہوا میچ جِتوا دیا تھا، میں کپتان بابر اعظم کو بھی یہی مشورہ دینا چاہوں گا کہ آپ بھی مشکل وقت میں اپنی ٹیم کو اسی طرح لیڈ کریں۔

    علی ظفر نے بابر اعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ پُراعتماد ہو کر کھیلیں، ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے لیکن مشکل وقت میں اپنی ٹیم کی ڈھال بن کر سامنے آئیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں کیونکہ آپ ایک بہترین کرکٹر ہیں۔

    گلوکار نے قومی ٹیم کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر بھی زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اُنہیں ناصرف جسمانی بلکہ اپنی ذہنی فٹنس کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ صحیح فیصلے کرسکیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو گورا کمپلیکس کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اگر انہیں انگریزی زبان نہیں آتی تو اس میں شرم کی بات نہیں بلکہ وہ فخر سے اپنی مادری زبان میں بات کریں جس طرح دیگر ممالک کے کھلاڑی کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.