مراکش کے اسٹار فٹبالر نصیر مزراوی نے اپنے مستقبل کے حوالے سے ایک جذباتی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کے بعد قرآنِ مجید حفظ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی دین کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہوئے امام بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔
مزراوی نے کہا کہ فٹبال ان کے کیریئر کا اہم حصہ ہے، لیکن ان کے نزدیک ایمان اور دین سب سے بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سے فراغت کے بعد وہ قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے، اسے حفظ کرنے اور اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی کا مرکز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کی عاجزی، دینی وابستگی اور مستقبل کے اس منفرد عزم کی تعریف کر رہے ہیں۔

