چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلند ترین عمارت سی آئی ٹی آئی سی ٹاور (چائنا زون) سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کے بالائی حصے کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ نیچے سڑک پر جا گرا۔ واقعے کے بعد عمارت کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا جبکہ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ چینی حکام کی جانب سے واقعے پر باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

