حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو وفاقی سطح پر اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ انہیں وزیراعظم آفس کے چھٹے فلور پر دفتر بھی الاٹ کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ حکومتی امور میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی وفاقی سطح پر سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

