Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے
    • اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی جانے والی پرواز واپس موڑنے کے بعد بحرین کی صبح کی پرواز منسوخ کر دی
    • سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق
    • گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا
    • روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
    • برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے
    • فرانس کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر سکتا ہے
    • پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی
    • پاکستان بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
    • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
    • امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
    • نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
    • ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
    • امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
    • ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
    • امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
    • میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
    • عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ ہفتے اسلام آباد میں جشن ، کپتان نے کھلاڑیوں کو دعوت دیدی

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کہوٹہ،اسلام آباد،(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک چھوٹاسا طبقہ امیرہوتا جا رہا ہے، اگلا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کااہم ہفتہ ہے جس میں مجھے نیا پاکستان بنتے ہوئے نظر آرہا ہے، 30سال سے نوازشریف کا احتساب نہیں ہوامگر اب گلی گلی میں شورہے "ساراٹبر”چورہے۔ بانی پاکستان کے دشمن بھی ان کوصادق اورامین کہتے تھے مگر موجودہ حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر تاریخ رقم کردی ہے۔جس ملک کا حکمران جھوٹا اور چور ہوتا ہے وہ اس ملک کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے۔کہوٹہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اداروں کومضبوط نہیں ہونے دیتی اسی کرپشن اور چوری نے اداروں کو تباہ کیا ہے۔ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک مقروض ملک بن چکا ہے۔ ایک چھوٹا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہر سال کرپشن کے ایک ارب روپے ملک سے باہر جا رہے ہیں مگر کوئی اس طبقے کے خلاف اٹھنے کی کوشش نہیں کرتا اگر میں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو میں استعفیٰ دے چکا ہوتا۔ عمران خان نے جے آئی ٹی اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے پاکستان کی جانب سے انہیں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اگلا ہفتہ ملکی تاریخ کا اہم ترین ہفتہ ہے جس میں مجھے نیا پاکستان بنتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سبز پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں ہے آج بنگلہ دیش بھی ترقی میں پاکستان سے آگے نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مستعفی نہ ہونے کا اعلان شرمناک ہے ¾ نواز شریف اقتدار بچانے کیلئے اپنے والد اور بچوں کو بدنام کر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، دروغ گوئی اور جعلسازی کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود نواز شریف کا مستعفی ہونے سے انکار کرنا شرمناک ہے۔نواز شریف قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں، تمام اخلاقی بنیادکھونے کے باوجود وہ صرف اقتدار میں رہنے کیلئے اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بدنام کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم کے ٹیکس ادا کرنے والے لوگ کس طرح نواز شریف پر اعتماد کر سکتے ہیں۔ ٹیکس ادا کرنے والے لوگ اسحاق ڈار اور ان کے تعینات کیے گئے ظفر حجازی (چیئرمین ایس ای سی پی) اور سعید احمد (صد نیشنل بینک) پر کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں جبکہ ان پر مجرمانہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ ہمیشہ ڈاکوﺅں سے مک مکا کیا، نواز شریف نے دیگر چوروں کو بھی ملک لوٹنے کا موقع دیا، اگلا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم ہے، اس ہفتے فیصلہ ہو گا، ڈاکووں کا پاکستان ہو گا یا نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف مافیا خود چوری کےلئے دیگر مافیا کا بھی دفاع کرتا ہے، جے آئی ٹی ممبرز کو پورے پاکستان کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں، جے آئی ٹی نے جو کام کیا قوم آپ کو نہیں بھولے گی، ہم جے آئی ٹی ممبرز کے ساتھ کھڑے ہیں، اگلے ہفتے ایک نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، نیا پاکستان تب بنے گا جب چور قانون کے نیچے آئیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے

      سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق

      گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.