Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دبنگ سپہ سالار ایسی جگہ پہنچ گئے کہ جان کر آپ بھی فخر محسوس کرینگے

    By Daily Khabrainستمبر 8, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar javed
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداءکے اہلخانہ کے عزم اور بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءہمارا فخر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداءکی تقریب کے بعد شہداءپاک فوج کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں۔آرمی چیف نے کہا کہ شہداءہمارا فخر ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پر بھرپور کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں میڈیا اپنا کردار ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ نبھائے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقد کئے گئے پروقار تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قوم کی تعمیر و ترقی و میڈیا کا کلیدی کردار ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ میڈیا کا ریاستی پالیسیوں کی سپورٹ اور قومی تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ میڈیا اپنا یہ تعمیری کردار ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دے تاکہ قومی تعمیر ممکن ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں شرکت پر قومی ہیروز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے شہداءاور غازیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر نے یوم دفاع وشہداءکی تقریب کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداءکی فیملیز کے مسائل کی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو احکام جاری کر دیئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد شہداءکے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور شہداءکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہلخانہ کے جذبے ‘ ہمت اور صبر و عزم کو سراہا ۔ آرمی چیف نے شہداءکی فیملیز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کو اس ضمن میں احکام جاری جاری کئے تاکہ ان کے مسائل حل کئے جا سکیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

      تازہ ترین

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.