گھوٹکی (آن لائن) گھوٹکی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی ، عمران خان تقریر کے دوران بار بار کارکنوں کو ”چپ رہو عقل کرو“ کی ہدایت دیتے رہے۔ جلسے میں موجود تحریک انصاف کے کارکن سٹیج کے گرد سکیورٹی کیلئے لگائی گئی خاردار تاروں کو پھلانگ کر سٹیج کے قریب آگئے جس کے باعث جلسے میں بدنظمی پیدا ہوگئی۔ سٹیج کے قریب نیچے کھڑے کارکن نعرے لگاتے تو عمران خان ”چپ کرو عقل کرو“ کی سختی سے تلقین کرتے رہے ۔ جبکہ سٹیج پر موجود کھڑے کارکنوں کو عارف علوی مسلسل بٹھانے کی کوشش میں مصروف عمل رہے۔
چپ رہو کی ہدایت کس نے دی؟ دیکھئے چونکا دینے والی خبر

