لاہور(سی پی پی)دورئہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے لگائے گئے کیمپ میں کپتان سرفرازاحمد نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جگہ سنبھال لی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ نیوز ی لینڈ کے ون ڈے سکواڈ کے اعلان کے بعد تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شاداب خان ، محمد حفیظ اور اظہر علی کے علاوہ دیگر تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی سٹاف کرسمس کی چھٹیاں منانے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے مکی آرتھر کی جگہ سنبھال کر ٹیم کو چنگ پریکٹس کروانا شروع کردی ۔
