Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینٹ الیکشن میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔ چونکا دینے والے انکشافات

    By Daily Khabrainجنوری 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    senate
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد‘ کوئٹہ‘ڈیرہ مراد جمالی(خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، لیگی اتحاد نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا ، اپوزیشن جماعتوں نے بھی میر عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کردی ، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار لانے کے اعلان کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے بلامقابلہ انتخاب کے امکانات کم ہوگئے، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ 13 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے، سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے جمعرات کو بھی دن بھر سیاسی سرگر میاں عرج پر رہیں ،بلوچستان اسمبلی میںقائم نئے اتحاد کے ارکان نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان کا امیدوار نامزد کرتے ہوئے کہاہے کہ نئے سیٹ اپ میں ناراض ارکان سمیت پشتونخوامی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سے بھی رابطے کرکے حکومت کا حصہ بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی میرسرفراز بگٹی ، میرجان محمد جمالی ، سردار صالح بھوتانی اور دیگر نے جمعرات کی شب بلوچستان اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرنامزد وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو ، ارکان اسمبلی غلام دستگیر بادینی ، میر عاصم کرد گیلو ، سید آغا رضا ، سردار سرفراز ڈومکی ، پرنس احمد علی ، مولوی معاذ اللہ ، مفتی گلاب خان کاکڑ ، میر امان اللہ نو تیزئی ، میر عبدالماجد ابڑو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلی بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد لانے سے قبل کامیابی ملی اس کے بعد ہم نے نئے قائد ایوان کیلئے صلاح و مشورے کیے اور مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ساتھیوں نے کھلے دل سے یہ فیصلہ کیا کہ ہمارے نئے قائد ایوان رکن صوبائی اسمبلی سابق ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام دوست ایک پیج پر ہیں کہ ان کو کامیاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد پہلی ترجیح صوبے میں امن وامان کا قیام ، بے روزگار ی کا خاتمہ اور بلوچستان میں محبت کی فضا قائم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کامیاب ہوکر صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور 35 ہزار خالی اسامیوں کو میرٹ کے مطابق پر کیا جائے گا ، اس موقع پر نامزد وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ اتحاد اور اپوزیشن ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے متفقہ فیصلے صوبے کے عظیم تر مفاد میں سود مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دوستوں نے مجھ پر اعتماد کرکے نامزد کیا اسی جذبے کے ساتھ میں بھی اپنے دوستوں کو مایوس نہیں کروں گا اور موقع ملا تو عوام کی خدمت ، بلوچستان کی پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ارکان اسمبلی چاہئے ان کا تعلق مسلم لیگ(ن)، (ق) یا دیگر جماعتوں سے ہو ان کا اور خاص طور پر اپوزیشن جماعتوں کے دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ انہوں نے میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف جو قدم اٹھایا اور وزارت کی قربانی دی میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے جس طرح اتحادیوں کو نئے قائد ایوان کیلئے اختیار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جس کو نامزد کرینگے ہم اس کی حمایت کرینگے تو ہم میر عبدالقدوس بزنجو کی نامزدگی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت سازی کے بعد دوبارہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر حکومت کو مثبت تجاویز کے ساتھ مثبت تنقید بھی کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے (عوامی) کے مرکزی نائب صدر سید احسان شاہ ، ارکان اسمبلی مفتی گلاب خان کاکڑ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی اور دیگر نے جمعرات کی شب بلوچستان اسمبلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو ، ارکان اسمبلی حاجی عبدالمالک کاکڑ ، مولوی معاذ اللہ اور رکن قومی اسمبلی انجینئر محمد عثمان بادینی بھی موجود تھے۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن میں شامل جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع ، سردار اختر مینگل سمیت تمام ارکان نے شرکت کی اور یہ فیصلہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اتحاد کے ارکان اسمبلی نئے قائد ایوان کیلئے جس رکن کو نامزد کرینگے ہم اس کی حمایت کرینگے ، متحدہ ارکان اسمبلی کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوا ہے تو ہم بھی ان کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوکر بلوچستان سے بے روزگاری کے خاتمے ، امن و امان کی بحالی ، کرپشن کے خاتمہ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت جب اپنا کام شروع کریگی تو ہم واپس اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر صوبے کے عظیم تر مفاد کیلئے اچھی تجاویز کے ساتھ مثبت تنقید بھی کرینگے کیونکہ اپوزیشن کا یہ حق ہے کہ وہ حکومت کی اصلاح کرے ، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد وزیراعلی بلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ اور امن وامان کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔ بی این پی عوامی کے رہنما سید احسان شاہ نے کہا کہ متحدہ اتحاد نے وزیراعلی بلوچستان کے نام پر اتفاق کیا ہم بھی ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ صوبے میں 40 ارب روپے کی جو کرپشن ہوئی وفاق سے ملنے والے پندرہ ارب روپے غائب ہوئے ان کے ذمہ داروں کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی جانب سے نامزد وزیر اعلی کو ہرممکن حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و نامزد وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کامیابی ملی تو بلوچستان سے نفرتوں کا خاتمہ ، امن و امان کی بحالی اور 35 ہزار اسامیوں پر میرٹ کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کو بھرتی کرینگے، وزیر اعلی کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ناراض ارکان ، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو بھی اعتماد میں لینگے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں اور متحدہ اتحاد کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح متحدہ اتحاد اور اپوزیشن ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا ہم بھی نہ تو دوستوں اور نہ ہی عوام کو مایوس کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد بلوچستان سے بے روزگار ی کا خاتمہ اور اس وقت 35 ہزار جو اسامیاں جو خالی ہیں انہیں میرٹ کے مطابق پر ، امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات اور تمام دوستوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کرینگے۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ناراض ارکان، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں اور متحدہ اتحاد کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح متحدہ اتحاد اور اپوزیشن ارکان اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا ہم بھی نہ تو دوستوں اور نہ ہی عوام کو مایوس کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پشتونخوا میپ اور نیشنل پارٹی صوبے کے آئندہ وزیراعلی کیلئے اپنا متفقہ امید وار لائیں گی ہر جماعت کی نظر اگلے عام انتخابات پر ہے اور تمام جماعتیں اسی تناظر میں فیصلے کررہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائش پر مسلم لیگ (ن) اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے چھ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی و نیشنل پارٹی کے تمام ارکان کا فیصلہ ایک ہوگا ، نواب ثنا اللہ خان زہری جواس وقت کراچی میں ہیں ہم ان سے بھی بات کرینگے کہ وہ بھی آئیں ،انہوں نے کہا کہ تینوں پارٹیاں مشاورت کررہی ہیں اور جلد ہی وزیراعلی کا امیدوار سامنے لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں ،سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی باتیں افواہیں ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت دو ہفتے کی مہمان ہونے کی باتیں افواہیں ہیں یہ صرف صوبے میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی باتیں ہیں ، حکومت چار یا پانچ مہینے کے لئے بھی ہے ،تو حکومت کو چلنے دیا جائے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے6 ارکان صوبائی اسمبلی کا اجلاس سابق مشیر سردار در محمد ناصر کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں نئے قائد ایوان اور حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے سمیت مختلف امور پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں حاجی محمد خان لہڑی، میر اظہار حسین کھوسہ، ثمینہ خان، انیتا عرفان اور کشور جتک شریک تھیں ۔سردار در محمد ناصر نے بتایا کہ پارٹی ارکان کے اجلاس میں قائد ایوان کے چناو کے ساتھ حکومت سازی یا پھر آزاد بینچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے مختلف امور پر بحث اور غورہو ا ۔ہم سب متحد ہیں اور متفقہ لائحہ عمل اپنا تے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب ناصر سمیت مرکزی قائدین کوفیصلوں سے آگاہ کرینگے اور میڈیا کو بریفنگ دینگے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ حکومت سازی اور دیگر امور کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت سے تا حال کوئی رابطہ نہیں کیا وقت آنے پر بات چیت کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ وسینیٹرمیر اسرار خان زہری نے کہاکہ بلوچستان کی سیاست میں ذاتی مفادات کا حملہ ہو چکا ہے نظریاتی سیاست دم توڑنے لگی ہے سینٹ کے انتخابات کے لیے فی ووٹ پانچ کروڑ کی بولی لگ چکی ہے 21ووٹ ضرورت ہیں ضمیر فروش ووٹ فروخت کرنے میدان میں آچکے ہیں البتہ ماضی میں چند ایک ایم پی اے نے کروڑوں کو لات مار کر سیاسی نظریہ کے تحت ووٹ کیے بلوچستان اسمبلی توڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سینٹ کے الیکشن قریب ہیں کون بیوف مشورہ دے گا اسمبلی توڑ دو ان خیالات کا اظہار کا نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میر اسرار خان زہری نے کہا کہ ملاں بچے کے کان میں اذان دینے سے لیکر جنازہ تک پڑھانے تک ساتھ ہوتا ہے نیشنل پارٹی والے چور ہیں جنہوں نے2013 کے عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا چوروں سے اتحاد نہیں مقابلہ کیا جاتا ہے البتہ بی این پی سے زیادہ قربت ہے اتحاد ممکن ہے اور کہاکہ بلوچستان کی عوام بددیانتی کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تعلیم صحت آمدورفت کی سہولیات چاہتے ہیں ۔ نواب ثناءاللہ زہری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد بلوچستان میں ایک نئے سیاسی بحران جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ق لیگ کے قدوس بزنجو کی نامزدگی کے بعد مسلم لیگ ن نے نواب چنگیز میری کو وزارت اعلیٰ کا امیدواربنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ ق کے رکن قدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کے امیدوار نامزد کرنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سینیٹر سردار یعقوب ناصر کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں لیگی اراکین بلوچستان اسمبلی نے چنگیز مری کی حمایت کی ہے جس پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے بھی چنگیز مری کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانے کی حامی بھرلی ہے جبکہ چنگیز مری کو نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ دوسری طرف منحرف مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی کا نواب چنگیز مری کو قدوس بزنجو کے حق میں دستبردار کرنے کی رات گئے تک کوشش جاری رہے جو بے سود ثابت ہوئی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی

      وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ا-ایران معاہدے پر بات چیت کے لیے تہران روانہ

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.