All posts by Daily Khabrain

امیتابھ بچن کافلم بدھائی ہو کی ٹیم کے نام تہنیتی خط جاری

ممبئی(شوبزڈےسک)بالیوڈاداکار امیتابھ بچن نے فلمبدھائی ہو دیکھنے کے بعد فلم کی ٹیم کے نام لکھا گیا تہنیتی خط ٹویٹر پر جاری کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمن کھرانہ کی فلم بدھائی ہو18اکتوبر کو نامئش کے لئے پیش کی گئی جسے شائقین نے پسند کیا اور اب امیتابھ بچن نے بھی فلم دیکھنے کے بعد فلم کی ٹیم کے نام اپنے ہاتھ سے تہنیتی خط لکھا ہے جسے ٹویٹر پر شئیر بھی گیا ہے، فلم کی کاسٹ میں نینا گپتا ،ایوشمن کھرانہ، سوریکھا سکھری اور ثانیا ملہوترا شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار امیت آر شرما ہیں۔ فلم نے اب تک119.30 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

دوستی بارے تاریخ مختلف، شوکت عزیز، معین قریشی بغیر شناختی وزیراعظم بنائے گئے :خالد چودھری ، پالیسی وزٹ کرنے میں ہرج نہیں، حکومت اتنے یوٹرن نہ لے کہ اعتماد ختم ہوجائے :آغا باقر، زلفی بخاری کو اس لئے مشیر بنایا گیا کہ وہ اوورسیز کے معاملات بہتر سمجھتے ہیں:ضمیر آفاقی ،مفادات کی جنگ ہے، تحریک انصاف وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی: میاں افضل، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی خالد چودھری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا کہ دوستی پر معاملات نہیں چلنے دیں گے۔ مگر پاکستان کی اس حوالے سے تاریخ تو کچھ اور ہی ہے یہاں تو شوکت عزیز اور معین قریشی جن کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھے تو وزیراعظم کے عہدے پر بٹھادیا گیا۔ ذلفی بخاری کا کیس نیب میں بھی چل رہا ہے دوہری شہریت بھی ہے۔ ایک شخص دوریاستوں کا وفادار کبھی نہیں ہوسکتا۔ پی اے سی کا چیئرمین لگانا حکومت کا استحقاق ہے وزیراعظم چین کے ساتھ جو معاہدے کرکے آئے ہیں عوام کو نہ بتائیں تاہم ان پر پارلیمنٹ کو تو اعتماد میں لیں۔ سوئٹزرلیند کبھی اپنے بینکوں کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات نہیں دے گا اس کی ساری معیشت ان پر چل رہی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کو ابھی وقت دینا ہوگا۔ 100دن میں ایک نئی پارٹی کی حکومت کچھ نہیں کرسکتی حکومت کی غلطی ہے کہ اس نے عوام کی توقعات بہت زیادہ بڑھادیں۔ سپریم کورٹ نے کرپٹ افراد کی گرفتاری کیلئلے وزیراعلیٰ کی اجازت ختم کرکے اچھا فیصلہ دیا تاہم اداروں کو بھی مادر پدر آزادی نہیں ہونی چاہیے وکلاءگردی، دھرنا گردی یہ سب غنڈہ گردی کی مختلف شکلیں ہیں ریلوے کے سفر میں غریب کو سہولتیں دینا چاہیئں سول سوسائٹی کا فعال ہونا ضروری ہے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ عمران خان نے زلفی بخاری کو اس لئے تعینات کیا کہ وہ اوورسیز کے معاملات بہتر جانتے ہیں اگر حکومت کوئی غلط قدم اٹھا لیتی ہے تو اسے یوٹرن یا ری وزٹ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت کو پی اے سی چیئرمین اپوزیشن سے لینا چاہیے اگر تمام کمپنیوں کے سربراہ حکومتی پارٹی سے لینگے تو اختلافات میں اضافہ ہوگا۔ اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ابھی تک حکومت ایک عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی بلکہ مشکلات میں اضافہ ہوا ہے قانون کی حکمرانی کیلئے کسی کرپٹ کو تحفظ نہیں ملنا چاہیے۔ بیوروکریسی کو بھی ڈر ہونا چاہیے کہ اس پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔ وکلاءکا کام توڑ پھوڑ نہیں ہے یہ تو دہشتگردی کی ہی دوسری شکل ہے۔ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہیئں۔ توڑ پھوڑ کے ذریعے نہیں ریلوے غریب کی سواری ہے اس کے کرائے مزید کم ہونے چاہیئں ضرورت پڑے تو حکومت کو سبسڈی بھی دینی چاہیے۔ سینئر صحافی میاں افضل نے کہا کہ پاکستان میں مفادات کی جنگ جاری ہے۔ تحریک انصاف عوام سے کئے اپنے ہی وعدے پورے کرنے میں ناکام ہورہی ہے 100دن ہونے کو ہیں تاہم کوئی ایک بھی کام نظر نہیں آرہا۔ عوام چین کے دورے تو تب کامیاب مانیں جب اسے بھی کوئی ریلیف ملے۔ حکومت کا پی اے سی میں چیئرمین شہبازشریف کو نہ بنانے کا فیصلہ درست ہے۔ کرپٹ بیوروکریٹ اکثر سی ایم کی چھتری تلے چھپ جاتے تھے۔ اعلیٰ عدلیہ نے اس حوالے سے ٹھیک فیصلہ کیا ہے ماضی میں اداروں کو فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو گرفتار کرنے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنا پڑے، شیخ رشید ریلوے کے کرایوں میں اتنی معمولی سی کمی کرکے عوام کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں پروگرام کے میزبان آغا باقر نے کہا کہ حکومت کو اتنے زیادہ یوٹرن بھی نہیں لینے چاہیئں کہ عوام کا اعتماد ہی ختم ہوجائے اس وقت سب سے بڑا سوال جو اٹھ رہا ہے وہ سٹرکچرل ہے قومی مفاد کیلئے یوٹرن بھی لیا جاسکتا ہے پالیسیوں کو اس وزٹ کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بیوروکریسی کو بھی اپنے معاملات کو ٹھیک طریقے سے چلانا ہوگا۔ ریل غریب طبقے کی سواری ہے اس لئے اس میں مزید سہولیات دینی چاہیئں۔

اداکارہ کاجول اور اجے دیوگن کافی ود کر ن میں شرکت کریں گے

ممبئی (شوبزڈےسک)بالی وڈ جوڑی کاجول اور اجے دیوگن کافی ود کرنمیں شرکت کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر وڈیو شیئر کی۔وڈیو میں کرن جوہر،اجے دیو گن اور کاجول کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے وڈیو کے ساتھ لکھاہے ا ٓل از ویل لکھا ہے۔واضح رہے فلمسا ز کر ن جو ہر اور کا جول میں اجے دیو گن کی فلم شیوا پر منفی ردعمل دینے کی وجہ سے باہمی اختلاف ہو گیا تھا۔تا ہم اب وہ اختلاف ختم ہو گیا ہے اوردونوں پھر سے دوسال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

صائمہ نور فلم”کالوبادشاہ“میں شمس رانا کے مقابل جلوہ گر ہوں گی

لاہور(شوبزڈےسک )اداکارہ صائمہ نئی پنجابی فلم”کالوبادشاہ“میں شمس رانا کے مقابل ہیروئن کا کردارادا کریں گی،تفصیلات کے مطابق عرصہ درازکے بعد اداکارہ صائمہ نو ر فلمساز وہدائیتکار اقبال بھٹی کی فلم ”کالوبادشاہ“میں اداکارشمس رانا کے مقابل ٹائٹل رول ادا کریں گی،فلم میں میوزک مبارک الطاف ،شاعرمشتاق علوی جبکہ گلوکارہ نصیبولال،عذرا جہاں اپنی آوازکا جادوجگائیں گی،فلم کی کاسٹ میں شفقت چیمہ،مہراختر،شیرخان،انیلہ آغا ودیگرکوکاسٹ کرلیا گیا ہے،لوکیشن فائنل ہوتے ہی فلم کی عکسبندی ماہ رواں میں شروع کردی جائیگی۔

حکومت وہی کچھ کر رہی ہے جو سابق حکمرانوں نے کیا: شاہد صدیقی ، جو یو ٹرن لے لے وہ لیڈر کہلانے کا حق دار نہیں،لیڈرڈٹا رہتا ہے:حاجی پرویز ، دشواری آئے تو راستے بدل لئے جاتے ہیں، صداقت عباسی کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تحزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ 1993ءسے لے کر اب تک جو بھی حکومت آئی اس نے یہی کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہے، باہر سے قرضے لینے پڑیں گے، عوام کو بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ موجودہ حکومت نے جو ابھی تک قدم اٹھائے ہیں وہ وہی ہیں جو سابقہ حکومتیں کرتی رہیں۔ سپلیمنٹری بجٹ میں حکومت نے عوام کے اوپر 26 سو ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔ بجٹ میں وہی ہوا جو پچھلی حکومتیں کرتی رہیں، میرے خیال میں یہ تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔ حکومت ٹیکس وصولی اور سرمایہ کاری پر توجہ نہیں دے رہی۔ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت کی شرح نمو کو سست رکھیں اور بجٹ خسارے کو کم کریں۔ پھر طے یہ ہو جاتا ہے کہ بجلی، پٹرول، گیس وغیرہ کے نرخ بڑھائیں گے، ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کریں گے، تعلیم و صحت کا بجٹ کم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں پاکستان میں مہنگائی دگنی ہو جائے گی جو پچھلے سال تھی۔ حکومت کابینہ، قومی اسمبلی اور سینٹ بالکل تیار نظر نہیں ااتے۔ اگر حکومت چاہے تو 6 مہینے میں 15 سو ارب روپے وصول ہو سکتے ہیں ان لوگوں سے جنہوں نے پاکستان میں چوری کے پیسے سے جائیدادیں بنائیں۔ تفصیلات حکومت کے پاس ہیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنما حاجی پرویز نے کہا کہ جو لیڈر یو ٹرن لے لے پھر وہ لیڈر کہلانے کا مستحق نہیں ہے۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے بیان پر ڈٹا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ میں ہنگامہ آرائی کے وقت چیئرمین نے معاملہ کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی لیکن فواد چودھری بالکل نہیں مانے پھر انہوں نے یہ ریمارکس دیئے کہ آپ اجلاس کے دوران نہیں آئیں گے۔ حکومت کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی و سینٹ میں گیدڑ بھبھکی مار مار کر نیب، ایف آئی اے کے اداروں کو ڈرانے کی کوشش کرتی ہے کہ ان کے وزراءکے خلاف کیس چل رہے ان کو بند کر دیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ آگے چلنے والا راستے بدلتا رہتا ہے، اس کی منزل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے راستوں کی کوئی بات نہیں۔ اگر حالات نہ بدلیں تو پھر یو ٹرن نہیں ہوتا لیکن منزل پر جاتے وقت راستے میں کوئی دشواری آ جائے تو راستہ بدلنے میں کوئی خرج نہیں۔ اس لئے بڑے لوگ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں جو ملکی بہتری اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے عوامی تنقید کی بھی پرواہ نہیں کرتے ان کو لیڈر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری صرف کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں مشاہد اللہ صاحب نے ہر قابل اعتراض بات کی۔

قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی

مقبوضہ بیت المقدس (آئی ا ین پی) فلسطین سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔میزبان فلسطین کیخلاف دوستانہ میچ کے لیے جانے والے قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی، قومی کھلاڑیوں نے یہ سعادت حاصل کرنے کے بعد تصاویر بھی بنوائیں۔صدام حسین کی قیادت میں گرین شرٹس مقبوضہ بیت المقدس میں موجود ہیں۔ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں میں یوسف اعجاز بٹ، احسان اللہ، عمر حیات، ارسلان علی، نوید احمد، ذیشان رحمان، مہدی حسن، یعقوب اعجاز بٹ، عدنان یعقوب، عمیر علی، حسن بشیر، محمد علی، محمود خان، نوید رحمان اور مںصور جب کہ آفیشلز میں ہیڈ کوچ جوز اینٹونیو، معاون کوچ محمد حبیب، ٹرینر جوز روبرٹو اور محمد عدنان شامل ہیں۔یاد رہے کہ 2014میں فلسطین پاکستان آ کر کھیل چکی ہے، لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ برابر رہا تھا۔ اگلے سال فلسطین کی ٹیم تیسرے میچ کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی- پاکستانی فٹبالرز اور کوچنگ اسٹاف کو اس ٹور کیلیے ویزے بڑی مشکل سے جاری ہوئے تھے۔

ہاکی ورلڈ کپ، پاکستانی پلیئرز کو بھارتی ویزے مل گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )بھارتی حکومت نے 28نومبر سے بھونیشور میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی ہاکی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کے ساتھ6 آفیشلز، صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف میں سے متعدد کو ہی ہمسایہ ملک کا ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم میچز شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے 21 نومبر کو بھارت روانہ ہو گی اور یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔یاد رہے قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے لاہور میں دو روزہ ٹرائلز رکھے گئے تھے جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ورلڈ کپ کی 18 رکنی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، مبشر علی، محمد علیم بلال، فیصل قادر ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، علی شان، ابوبکر محمود، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔واضح رہے 14 ویں میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں ارجنٹینا، سپین، نیوزی لینڈ اور فرانس جب کہ پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول سی بیلجیئم، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور میزبان بھارت پر مشتمل ہے۔ جب کہ پاکستان ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔

ابو ظہبی ٹیسٹ میں کیویز153پر ڈھیر ،پاکستان کے 59رنز پر دو کھلاڑی آﺅٹ

ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی باﺅلرز نے کیویز بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔کیوی کپتان کین ولیم سن 63رنز بنا کر کامیاب بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر59رنز بنا لئے ہیں اور پاکستان کو کیویز کی پہلی اننگز کی بتری ختم کرنے کیلئے مزید 94رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں،اوپنر محمد حفیظ20اور امام الحق6رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل22اور اظہر علی10رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ پاکستانی بولرز نے غلط ثابت کر دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 35رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد راس ٹیلر بھی 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے نصف سنچری مکمل کی اور 63رنز بنائے تاہم کپتان کے آﺅٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا مڈل آرڈر زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکااورپوری ٹیم صرف153رنز بناکرپویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول7، ٹام لاٹہم13،روس ٹیلر2،نیک کولس28،واٹلنگ10،گرینڈ ہوم صفر،ٹم سوتھی4،ویگنر12،اعجاز پٹیل6 اور ٹرینٹ بولٹ4رنز بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بلال آصف 13اوورز میں 33رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز 153رنز کے جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز نوجوان اوپر امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا تاہم ایک بار پھر پاکستانی اوپننگ ناکام ہو گئی، اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 27رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، نوجوان اوپنر امام الحق 6رنز بنا کر 27کے مجموعی سکور پر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیوی کپتان ولیم سن کو کیچ دے بیٹھے جسکے بعد اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ20رنز بنا کرٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر59رنز بنا لئے ہیں اور پاکستان کو کیویز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 94رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیںجبکہ حارث سہیل22اور اظہر علی10رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کی بیٹھک آج لاہورمیں لگے گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی میزبانی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس (آج)ہفتہ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی 2سالہ صدارتی مدت ختم ہوجائیگی اور آیندہ دوسال کےلئے صدارت بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ کو سونپی جائے گی،اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ ،ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس کے شرکا کو لاہور شہر کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروانے کی تجویز ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس (آج)ہفتہ کو لاہور میں ہو گا۔ بھارت اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے 20سے زائد آفیشلز شریک ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اجلاس میں کون کون شریک ہو گا اس کی تصدیق (آج) ہو جائے گی لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہو گا جبکہ دیگر رکن ممالک کے 20کے لگ بھگ ارکان شریک ہوں گے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں ان کے پروگرام کو کل حتمی شکل دے دی جائے گی۔اجلاس میں اے سی سی کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپی جائے گی۔ اس وقت صدارت دو سالہ مدت کے لیئے پاکستان کے پاس ہے۔بنگلہ دیش کے صدر ناظم الحسن اگلے دو برس کے لیے اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے۔ اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ ایشیا ایمرجنگ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بات چیت ہو گی۔اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی ہوگی تاہم قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس ضرور رکھی گئی ہے جس میں پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اور ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر بنگلا دیش کے ناظم الحسن اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

خاشقجی قتل؛ امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں لگادیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی اور استنبول میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی بھی شامل ہیں۔امریکا نے سعودی شہریوں پر پابندیاں ماگینتسکی ایکٹ کے تحت عائد کی ہیں، جو عام طور پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے یہ افراد ایک ایسے صحافی کو نشانہ بنانے اور بہیمانہ طور پر قتل کرنے میں ملوث ہیں، جو امریکا میں مقیم تھا اور یہاں کام کر رہا تھا۔ انہیں اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا چاہیے۔