Author: Daily Khabrain

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک)ایچ کے ایس یو ٹی (ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین نے ایک ایسی مصنوعی آنکھ بنا لی ہے جو قدرتی اآنکھ جیسی گول یعنی ”تھری ڈی“ ہے۔اس سے پہلے تک مصنوعی آنکھ کے جتنے بھی نمونے تیار کیے گئے، ان سب میں سپاٹ (2D) سی سی ڈی/ ڈیجیٹل کیمروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ پہلی مصنوعی آنکھ ہے جو کئی طرح کے پیچیدہ حصوں کو گولائی میں ترتیب دے کر ایجاد کی گئی ہے؛ بالکل اسی طرح جیسے قدرتی آنکھ ہوتی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی ہے۔ ابھی تک خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کو اس واقعے کی اطلاع سوشانت سنگھ راجپوت کے ملازم نے دی تھی۔ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے حالیہ برسوں میں بڑی سکرین پر فلمی حلقوں اور شائقین میں اپنی نمایاں موجودگی ریکارڈ کروائی تھی۔بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہونے والے سوشانت کا فلمی کیریئر اچھا چل رہا تھا۔ اپنے کیریئر میں انھوں نے ایم ایس دھونی جیسی…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ سوشانت سنگھ کی موت پر شاہ رخ خان بھی غمزدہ ہوگئے۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتا تھا اور میں بھی اسے بہت یاد کروں گا۔کنگ خان نے کہا کہ سوشانت سنگھ کی طاقت ،جوش اور ا س کی مسکراہٹ ہمیشہ یاد آئے گی ،یہ واقعہ بہت افسوسناک اور ہلا دینے والا ہے۔

Read More

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے 12 جون کو 71 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس پر ماہرین اور عوام نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔رواں سال جہاں وفاقی حکومت نے ٹڈی دل اور کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا، وہیں تعلیم، صحت اور دفاع سمیت کئی شعبوں کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا۔رواں سال وفاقی حکومت نے بجٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی، ای گورننس اور نوجوانوں کے لیے خصوصی منصوبوں کے لیے بھی بجٹ مختص کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر…

Read More

تہرا ن (ویب ڈیسک)ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد حکومت نے دوبارہ لاک ڈاو¿ن کا اشارہ دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں 2 ماہ بعد ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں اور تقریباً ڈھائی ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا سے 107 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا سے ہلاکتیں 8 ہزار 837 ہوگئیں۔ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 2…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)سشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں اور ملازمین کے ساتھ رہنے کے باوجود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کو تاحال ان کی رہائش گاہ سے ان کی جانب سے لکھا جانے والا کوئی آخری خط نہیں ملا، تاہم پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔اداکار کے قریبی دوستوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ڈپریشن…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک): قومی احتساب بیورو(نیب) نے انٹرپول کے ذریعے سلمان شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کرے گا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی…

Read More

میلبورن(ویب ڈیسک): میلبورن میں گلیوں کے نام پاکستانی کرکٹرز کے نام پر رکھ دیے گئے۔میلبورن میں ایک نئی ہاوسنگ سوسائٹی میں کئی گلیوں کے نام پاکستانی کرکٹرز پر رکھ دیے گئے، ان میں عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میانداد اور شعیب اختر شامل ہیں۔پراپرٹی ڈیولپر ورون شرما نے کہاکہ جب سے ہم نے ہاوسنگ اسٹیٹ کی گلیوں کے نام کرکٹرز پر رکھے تو انکوائریز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یہاں پر اکرم وے، ہیڈلی اسٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام اسٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس موجود ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب ویونیورسٹیز چانسلر چودھری محمد سرور نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے تمام جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمہ کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔ تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ…

Read More

لا ہور (ویب ڈیسک)یجنڈ اداکارہ اور پاکستان فلم انڈسٹری کا بڑا نام صبیحہ خانم امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال کر گئیں۔صبیحہ خانم کی نواسی اور ماڈل سحرش خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سپر اسٹار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبیحہ خانم بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔صبیحہ خانم نے دو دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا، پہلی پاکستانی گولڈن جوبلی فلم بھی صبیحہ خانم کے حصے میں آئی، ان کی عمر 85 برس تھی، صبیحہ خانم کو بہترین اداکاری پر تمغہ حسن کارکردگی بھی دیاگیا۔پاکستانی فلم انڈسٹری کی…

Read More