لاہور(ویب ڈیسک ): ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رواں سال آسٹریلیا میں ہی انعقاد کے حوالے سے مثبت اشارے ملنے گے،جولائی میں 10 ہزار تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، آسٹریلوی وزیر کھیل بھی میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے پْرامید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں تماشائیوں کی محدود تعداد کو اسٹیڈیمز میں آمد کی اجازت ملنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا امکان بڑھنے لگا ہے،کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر حکومت نے اعلان کیا کہ جولائی سے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کیلیے 40 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 10ہزار تماشائی آسکیں…
Author: Daily Khabrain
میرا، میری بیٹی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تمام ساتھیوں سے دعاؤں کی اپیل ہے. ٹوئیٹ پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ بیٹی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اسپیکر کے پی کے نے اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کی۔ اسپیکر مشتاق غنی نے ٹوئیٹ کیا کہ ان کے علاوہ ان کی بیٹی اور داماد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں تمام ساتھیوں سے دعا کی اپیل کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بغیر تین ہزار چار سو سینتیس ارب خسارے کا بجٹ پیش، وفاقی میزانیے کا حجم سات ہزار دو سو چورانوے ارب، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ وفاقی اخراجات کا کل تخمینہ سات ہزار ایک سو سینتس ارب نئے مالی سال کے دوران وفاقی اخراجات کا کل تخمینہ سات ہزار ایک سو سینتس ارب، دو ہزار دو سو تئیس ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزارتوں کے لیے چار سو چھہتر ارب مختص، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو دو ہزار آٹھ سو…
مملکت میں 21 جون سے کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد کی اجازت ہوگی، تاہم تماشائی اسٹیڈیمز کا رخ نہیں کر سکیں گے ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کا کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، مملکت میں 21 جون سے کھیلوں کے ایونٹ کے انعقاد کی اجازت ہوگی، تاہم تماشائی اسٹیڈیمز کا رخ نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وائرس پھیلاو کے باوجود مملکت میں کھیلوں کی سرگرمیاں پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت کھیل نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 21 جون سے کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارۃ سے شروع کرنے کی اجازت ہوگی۔…
ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن سے کورونا پر گفتگو کرنے والا ’مختاریا‘ بھی مہلک وبا کا شکار ہوگیا۔ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پاکستان میں پھیلاؤ کے وقت وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی واٹس ایپ آڈیو گفتگو لیک ہوئی تھی جس میں وہ پنجابی زبان میں مخصوص انداز میں اپنے دوست کو مخاطب کرتے ہوئے گھر بیٹھنے کی ہدایت دے رہے تھے۔ اب ندیم افضل چن کے دوست ’مختاریا‘ بھی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس پر ترجمان وزیر اعظم نے اظہار افسوس کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ندیم…
اداکارہ کا فون 3 دن سے بند، پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا لوگوں کے 2 کروڑ روپے لے کر روپوش ہوگئیں، اداکارہ کا فون 3 دن سے بند، پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، نجی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی شو میزبان عائشہ ثناء اپنے کئی جاننے والوں سے 2کروڑ روپے سے زائد رقم ادھار لے کر غائب ہوگئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ ثنا نے گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے بہانے اپنے کئی دوستوں اور جاننے والوں سے تقریباََ…
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، تنخواہیں اور پنشن کو گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا اسلام آباد (اردوپوائنٹ ا2020ء) وفاقی کابینہ نے بجٹ 2020-21ء کی منظوری دے دی ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تنخواہوں اور پنشن کو گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئندہ مالی سال 2020-21ء کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر…
ایک جیسی علامات سے ڈاکٹر پریشان،پنجاب میں 10 روز کے دوران ٹائیفائیڈ کے 20 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب میں کورونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار بھی سر اٹھانے لگا ہے۔کورونا اور ٹائیفائیڈ کی ملتی جلتی علامات کی وجہ سے ڈاکٹرز پریشان ہوگئے ہیں۔تدریسی اور نجی اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سیکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں 10 روز کے دوران ٹائیفائیڈ کے 20 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور کے 5 بڑے اسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔زیادہ کیسز سروسز، جناح،میو، جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔وی سی یو ایچ ایس ایس کا کہنا ہے کہ کورونا اور ٹائیفائیڈ سے اموات کی…
پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیار کر لی، ڈریپ نے بھی منظوری دے دی نسٹ اور ہمارے سائنسدانوں کو مبارک ہو، آپ لوگوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، اس ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا وائرس کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی آئی گی، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ بھی تیار کر لی ہے جس کے پاکستان ڈریپ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے جس…
کورونا وائرس نے ن لیگ کی سینئر قیادت کو اپنی لپیٹ میں لیا،8 سے زائد رہنما کورونا کا شکار ہو چکے لاہور (ویب ڈیسک ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاو خوفناک شکل اختیار کر گیا ہے۔ اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور اب سینئر ترین لیگی رہنما ایاز صادق میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بھی کورونا کا شکار ہو گئے ، کورونا ٹسٹ…
