ویب ڈیسک : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ٹرک آرٹ آرٹسٹ نے امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل کیے گئے سیاہ فام شخص کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی تصاویر اپنے گھر کی دیواروں پر بنادیں۔ کراچی کے آرٹسٹ حیدر علی نے مئی کے آخر میں امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا پولس میں پولیس کے ہاتھوں قتل کیے گئے سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کی تصاویر کو اپنے گھر کی دیواروں پر بنا کر انہیں خراج پیش کیا۔ جارج فلائیڈ کو نقلی نوٹ دینے کے الزام میں گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں نے گھٹنوں تلے دبایا تھا،جس…
Author: Daily Khabrain
ویب ڈیسک : مالی سال 21۔2020 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت 34 کھرب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ پیش کرے گی، وفاقی بجٹ کا مجموعی تخمینہ 88 کھرب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آج بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی، کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی…
ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اکثر نت نئے فیشن سے بھرپور ملبوسات زیب تن کرنے پر پر تنقید کا نشانہ بنتی ہیں اور اس بار بھی انہیں عروسی لباس کی تشہیر کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔حال ہی میں پاکستان کا پہلا ورچوئل فیشن شو اختتام پزیر ہوا جسے فیشن انڈسٹری نے فرنٹ لائن پر کورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے خراج تحسین قرار دیا۔ورچوئل فیشن شو میں ماڈلز سمیت مختلف اداکاراؤں نے بھی حصہ لیا جس میں عائشہ عمر بھی شامل تھیں۔عائشہ عمر نے ورچوئل فیشن شو میں ڈیزائنر شہلا چتور کے عروسی…
تصویر میں وہ اپنے بیٹے حسین نواز کے ہمراہ لندن کی کسی سڑک پر موجود بینچ پربیٹھے دیکھا جا سکتا ہے لندن (ویب دیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پرآگئی ہے۔ تصویر میں نوازشریف کو اپنے بیٹے حسین نواز کے ہمراہ لندن کی کسی سڑک پر موجود بینچ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ دن قبل بھی نوازشریف کی لندن سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آ ئے تھے۔یہ تصویر لندن کی سڑکوں پر لگے کسی کیمرے نے محفوظ کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو…
لاہور (ویب ڈیسک) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اور پھر واپسی ہے۔ حیدر علی…
نیو یارک(ویب ڈیسک) : امریکہ میں افریقی نژاد سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ملزم پولیس آفیسر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا، آفیسر تھامس لین کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر آزادی ملی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پولیس تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کیخلاف پوری دنیا میں مظاہرے جاری ہیں تو دوسری طرف عدالت سے ملزم کو رہا کیے جانے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملے میں ملزمان منیپولیس کے چار سابق افسران…
ویب ڈیسک : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئےاسلام آباد پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں کورونا کے 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے…
بیجنگ(ویب ڈیسک ): چین میں مٹی کا تودہ موٹر سائیکل سوار پر گر گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پیپلزڈیلی چائنا کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں تودے کو واضح طور پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ عین اُس وقت کی ویڈیو ہے جب منوں مٹی پہاڑ سے نیچے سڑک پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار سڑک پر سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران تودہ گر گیا۔ تودہ گرنے کے نتیجے میں مذکورہ شخص کی موٹر سائیکل مٹی میں دب گئی تھی جب کہ اُس کا نچلا دھڑ میں…
راولپنڈی(ویب ڈیسک): معروف اداکار طارق ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق طارق ملک کا ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طارق ملک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کے روز وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ اداکار طارق ملک نے مشہور ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میاں مراد ویٹر کا کردار ادا کیا تھا۔
ویب ڈیسک : حارث سہیل نے کووڈ 19 کے خوف سے فیملی کے کہنے پر انگلینڈ جانے سے معذرت کی جب کہ محمد عامر نے کووڈ 19 کے چیلنجز کی وجہ سے دورہ انگلینڈ کو نا ممکن قرار دیا۔ بائیں ہاتھ کے 28 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر اور بائیں ہاتھ کے 31 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ان کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں جنہوں نے انگلینڈ جانا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ محمد عامر اور حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بنا پر انگلینڈ روانگی سے معذرت کر لی ہے، محمد عامر…
