تازہ تر ین

آسٹریلیا سے جیت کر ہی واپس لوٹیں گے

پرتھ (نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے تیسرے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلیا کو کھل کر للکار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہت زبردست ہے اور ہم یہاں آسٹریلیا کیساتھ مقابلہ کرنے اور جیتنے کیلئے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ”ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہت زبردست ہے اور آسٹریلیا آنے سے قبل میرا ذاتی طور پر خیال تھا کہ ہم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر آپ اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ آپ کسی بھی مخالف ٹیم کو ہرا سکتے ہیں تو پھر یہاں آنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ ہم یہاں آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے آئے ہیں، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے اور مقابلہ کرنے کیلئے آئے ہیں۔“28 سالہ آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ سٹار باﺅلر مچل سٹارک اور آل راﺅنڈر مچل مارش کی ٹیم میں عدم موجودگی ہماری ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے۔ عماد نے کہا کہ ”مچل سٹارک ورلڈ کلاس باﺅلر ہیں اور مچل مارش بہترین آل راﺅنڈر ہیں۔ وہ آسٹریلیا کیلئے میچ ونر کھلاڑی ہیں اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ مچل سٹارک تمام قسم کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین باﺅلر ہیں۔“انہوں نے کہا کہ ”یہ ہمارے لئے بہت اچھی بات ہے لیکن آسٹریلیا کے پاس اور بھی اچھے باﺅلرز موجود ہیں اور میرے خیال سے تیسرے ون ڈے میں وہ زبردست مقابلہ کریں گے اور ہم اس کیلئے بھرپور تیار ہیں۔ آسٹریلیا کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار ہیں۔ یہ سخت محنت کی بات ہے اور آپ کو اچھی باﺅلنگ کرنا ہے، اگر میں ایمانداری سے کہوں تو ہم نے بہت ہی اچھی باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔“


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain