پرتھ(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے پاس 300 سے زائد سکور بنانے کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم تھالیکن ہم نے بدقسمتی سے اس موقع کو ضائع کردیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تیسر ا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب آپ پر ایسا موقع ہو کہ آپ نے تھوڑے سکور کا دفاع کرنا ہے تو سار ا انحصار باﺅلر ز پر ہوتا ہے اور وہ اپنی کوششوں کو ضائع نہیں کرسکتے۔ایک دفعہ آپ نے ایسے موقع کو ضائع کردیا تو سار پریشر آپ پر آجائے گا۔اگلے دو میچز جیتنے کی کیلئے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔ہینڈز کومب کی تعریف کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے اچھا کھیلا ہم نے آﺅٹ کرنے کے چانس ضائع کیے لیکن بالاآخر مجھے اس کو آﺅٹ کرکے اچھا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے بعد ٹیم میں آکر اچھا لگ رہا ہے۔ہم پر امید تھے کہ اس ہد ف کا دفاع کرلیں گے اور ہم نے آخر تک اپنی پوری کوشش کی۔حفیظ نے کہاکہ آج آسٹریلیا نے اچھا کھیلا۔ایک موقع تھا جب پاکستان 300 رنز بنا کر آسٹریلیا کو ہرا سکتا تھا مگر ہم 300 کا ہدف نہ دے سکے۔آسٹریلین اننگز کے آغاز کے کچھ اوورز کے بعد و ہ مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں تھے۔یاد رہے آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔
ون ڈے کپتان نے کینگروز سے ہار کی وجہ بتا دی

