کٹک (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی 55 ایک روزہ میچز بعد پہلی جبکہ مجموعی طور پر کیریئر کی دسویں سنچری ہے۔، اس کے علاوہ دھونی نے چھکوں کی ڈبل سنچری بھی مکمل کر لی اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے بھارت کے پہلے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے، اس سے قبل شاہد آفریدی، سنتھ جے سوریا، کرس گیل اور برینڈن میک کولم بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز پاکستان کے شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں، دھونی نے 203 چھکے لگائے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں دھونی نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور بنائی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اننگز میں 6 چھکے لگا کر کیریئر میں 200 چھکے مکمل کرنے کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ ث
دھونی نے 55 ون ڈے میچز کے بعد پہلی سنچری کرہی لی

