Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انٹرا پارٹی الیکشن, تحریک انصاف کا افسوسناک اقدام

    By Daily Khabrainجون 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pti
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ)خواتین کے حقوق اور برابری کا ڈھنڈورا پیٹنے والی ملک کی بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی عہدوںکے لئے کسی خاتون کو ٹکٹ نہیںدیا۔ سینئر تجربہ کار اورکمٹڈ خواتین میں فوزیہ قصوری، سلونی بخاری، شمسہ علی، ڈاکٹر یاسمین راشد، مہناز رفیع، طلعت نقوی، نازیہ ربانی اور رابعہ بصری و دیگررہنما شامل ہیں جوکسی اسمبلی یاسینٹ کی رکن بھی نہیںہیں مگر پارٹی کیلئے ان کی طویل خدمات ہیںاور جو مین سٹریم میں آکر پارٹی کا اثاثہ ثابت ہو سکتی تھیں اور ان کے سیاسی تجربے سے پارٹی کو فائدہ پہنچ سکتا تھا مگر انہیںسرے سے نظرانداز ہی کر دیاگیا جس پر پارٹی کی سینئر جونیئر خواتین انتہائی بددلی کا شکارہیں اور تحریک انصاف کے آئے روزکے جلسوں اور دھرنوں میں متاثرکن شمولیت کے باوجود مرکزی عہدوںکے الیکشن میں خواتین کو نظراندازکرنے پرکسی طرح بھی خوش نہیںہیں۔ خواتین رہنماﺅںکاکہنا ہے کہ دو چار خواتین کو ہی شامل کرلیا جاتا تو ہمیں یہ احساس نہ ہوتا، خواتین رہنماوںنے پی ٹی آئی کی خاطر بڑی بڑی قربانیاںدیں، گھر بار چھوڑکر طویل دھرنوں اور ہر روزکے جلسوں میں بھرپورشرکت کیاکم تھی کہ ہمیںکسی قابل نہیں سمجھا گیا۔خواتین کوبااختیار بنانے کے حوالے سے پارٹی کے سب دعوے جھوٹے نکلے۔ واضح رہے کہ انتخابات میں شریک دونوں پینلز انصاف پینل اور احتساب پینل کی طرف سے کسی خاتون کو شامل نہیںکیاگیا۔ دوسری جانب یہ بھی الزام عائد کیا جا رہاہے کہ ایسا باقاعدہ سازش کے تحت کیاگیا ،بعض خواتین کوآگے نہ لانے کیلئے چند مرکزی عہدیداروں نے متعصبانہ رویہ اختیارکیا۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے دو روزہ انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں انصاف گروپ اور نیک محمد خان کی سربراہی میں احتساب گروپ کے درمیان انتخابی دنگل شروع ہوگیا۔ 11 جون بروز اتوار اور12 جون بروز پیرپی ٹی آئی کے رجسٹرڈ26 لاکھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹرز موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے اپنے پسند کے پینل کو ووٹ دیں گے نتائج کا اعلان چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی 13جون بروز منگل کو کریں گے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

      مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.