اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بنائی سڑکوں پرپھرنا عمران خان کی بدقسمتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں، ان کا احتساب پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا اور وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ 2018 کے عوامی احتساب میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، آئین، اور قانون کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کے لیے فخر کی بات ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات آئینی اور قانونی ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لےکر ہمارے تحفظات دور کرے گی،جس کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں سپریم کورٹ ان پر تیزی سے فیصلہ دے۔ نوازشریف کی بنائی گئی سڑکوں پرپھرناعمران خان کی بدقسمتی ہے۔ عمران خان خود انسداد دہشت گردی عدالت اور الیکشن کمیشن سےبھاگے ہوئے ہیں لیکن وہ تاثر دے رہے تھے کہ شریف خاندان تحقیقاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے گی لیکن انہوں نے آئینی اور قانونی راستہ اختیارکیا۔
بریکنگ نیوز
- جوش کیر نے 3 منٹ 42.66 سیکنڈز میں 277 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
- ٹرمپ; ہلاک امریکیوں کے بدلے ایران پر سخت حملے جاری
- سینٹ کام جنگ ختم کرنے کے دباؤ کے باوجود ڈٹا رہا
- برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
- ایرانی پاسداران کا دعویٰ، آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز دھماکے سے تباہ
- ایم کیو-9 ڈرون مغربی ایران میں مار گرائے جانے کی اطلاع
- امریکی فوج کے ایران پر مسلسل نویں رات حملے مکمل
- روبریو کا ایران کو انتباہ، آبنائے ہرمز پر عالمی تعاون کا مطالبہ
- کائیلین ایمباپے دو فیفا ورلڈ کپ گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
- کترینہ کیف کا بیوٹی بزنس چند برسوں میں 350 کروڑ روپے تک پہنچ گیا
- اہلِ خانہ کے ساتھ جا رہا تھا، گاڑی نے راستہ کاٹا نوجوان نے 5 فائر کیے: عطا تارڑ
- امریکی نائب صدر اور ان کی اہلیہ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش
- فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پانچ سال پرانی پیش گوئی سچ ہونے کے قریب
- فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 23 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش
- پاکستانی فلم ساز نے 2023 کے کیبل کار ریسکیو واقعے کی کہانی کو سنڈنس کے عالمی پلیٹ فارم تک پہنچا دیا
- فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز دنیا بھر میں متاثر پاکستان بھی متاثرہ ممالک میں شامل
- فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل: لاہور، اسلام آباد اور گوجرانوالہ میں بڑی اسکرینیں نصب
- عمرہ کا رش، 45 دن میں 9 لاکھ سے زائد زائرین نے عمرہ ادا کر لیا، پاکستانی سرفہرست
- لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے تعین کے منصوبے کو چیلنج کر دیا گیا۔
- اسپین اور پرتگال کی جعلی ملازمتوں کے جھانسے میں پاکستانی انسانی اسمگلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔
