برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ یہ اضافہ جون کے بعد پہلی بار ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو درپیش خطرات ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ خطے میں تنازع بڑھنے کی صورت میں تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں چند روز کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی اوپر گیا۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

