تازہ تر ین

پاکستان کی بھی سنی گئی

کولمبو(نیوزایجنسیاں)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعتراض پر بھارت کو آئندہ ماہ ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔پی سی بی نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے پاکستان ان مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ بھارت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے۔پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے درخواست کی تھی کہ بین الاقوامی سطح کے اس ٹورنامنٹ کو بھارت سے کسی دوسرے ایشیائی ملک منتقل کیا جائے۔اس حوالے سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اے سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں انڈر 19 ایشیا کپ کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اس ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں انڈر19 ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں اس لیے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ٹورنامنٹ کو دوسرے ملک منتقل کرنے پر بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کو بنیاد بنا کر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے ویزے جاری نہیں کیے تھے، جس کے باعث پاکستانی کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔ہندوستانی ہائی کمیشن نے 10 سے 14 مئی تک دہلی میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ کے لیے پاکستانی ریسلرز کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔رواں سال اپریل میں بھارتی ہائی کمیشن نے چار پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایشین سینیئر انفرادی چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ گزشتہ برس دسمبر میں جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain