Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں
    • امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ
    • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
    • رپورٹر کی ڈائری مہران اجمل خان
    • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی
    • مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب
    • اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی
    • فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار
    • ٹرمپ ایران کیساتھ صرف اُسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے: وائٹ ہاؤس حکام
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہزادہ الولید بن طلال کون ہے

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    waleed bin talaal
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (نیٹ نیوز) شہزادہ الولید بن طلال دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔لندن کے سیوائے ہوٹل کے مالک اور جریدے فوربس کے مطابق سترہ ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے شہزادہ الولید بن طلال دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔شہزادہ الولید کو حراست میں لیے جانے کی خبر آنے کے بعد کنگڈم ہولڈنگ نامی انوسٹمنٹ کمپنی کے حصص کی قدر میں 9.9 اعشاریہ فیصد کمی ہوئی۔ کنگڈم ہولڈنگ کے مالک بھی شہزادہ الولید ہیں۔ یہ کمپنی سعودی عرب کی اہم ترین انویسٹمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ٹوئٹر اور ایپل کے علاوہ سٹی گروپ بینک، فور سیزنس ہوٹلوں کے سلسلے اور روپرٹ مرڈوک کی نیوز کارپوریشن میں بھی اس کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔شہزادہ الولید بن طلال اپنی کمپنیوں میں خواتین کو نوکریاں دینے کی وجہ سے بھی مشہور رہے ہیں۔ ان کے عملے میں دو تہائی خواتین ہیں۔لیکن وہ اپنی سو ملین ڈالر مالیت کی ان تفریح گاہوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں جو انہوں نے صحرا میں بنائی ہوئی ہیں اور جہاں انہوں نے پستہ قد لوگوں کو رکھا ہوا ہے تا کہ وہ آنے والوں کو تفریح فراہم کر سکیں۔دو سال قبل شہزادہ الولید نے ان پائلٹوں کو مہنگی گاڑیاں دینے کی پیشکش کی تھی جو پڑوسی ملک یمن پر بمباری میں حصہ لے رہے ہیں۔چند برس قبل انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ہوٹل اور ایک پرآسائش کشتی کو خرید لیا تھا۔ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ سیاست میں داخل نہیں ہوئے تھے۔ لیکن بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے پر انہوں نے ٹوئٹر پر ان سے لڑائی کی۔شہزادہ الولید بن طلال نے ٹوئٹ کی ‘ تم نہ صرف ریپبلیکن پارٹی کے لیے تذلیل کا باعث ہو بلکہ پورے امریکہ کے لیے بھی۔ امریکہ کی صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہو جاو¿ کیونکہ تم کبھی نہیں جیت سکتے۔’جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شہزادہ الولید کی دولت کے ذرائع کا مذاق اڑایا۔ ‘احمق شہزادہ اپنے باپ کی دولت سے امریکہ کے سیاستدانوں کو قابو کرنا چاہتا ہے۔ جب میں منتخب ہو جاو¿ں گا تو وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔’لیکن بعد میں جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہو گئے تو شہزادے نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد بھی دی۔ ‘نو منتخب صدر ماضی میں جو بھی اختلافات رہے ہوں امریکہ نے فیصلہ دے دیا ہے۔ آپ کو صدارت کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔’سعودی عرب میں سنیچر کی رات کو ہونے والے واقعات ملک میں کسی بھونچال سے کم نہیں۔ بتیس برس کے شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت ملک پر اپنے مکمل کنٹرول کے لیے بظاہر آخری رکاوٹوں کو بھی عبور کر لیا ہے۔شہزادوں، وزرا اور ارب پتی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال کی گرفتاری جیسے اقدامات کو دنیا کو بدعنوانی کے خلاف ایک مہم کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ لیکن ان واقعات سے سعودی عوام حیرت زدہ ہیں جو اچانک تبدیلیاں دیکھنے کے عادی نہیں ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امریکا آئندہ ماہ نیٹو کے سامنے فوجی انخلا کی تجاویز رکھے گا، رپورٹ

    ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    تازہ ترین

    نایاب مائیکرو بلیو مون کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تفصیلات جاری کر دیں

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.