ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے سعودی شہزادہ ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہزادہ منصور بن مقرن اسیر کے نائب گورنر تھے۔حادثہ یمن کے قریب پیش آیا۔ شہزادہ منصور کے ساتھ 8 حکام بھی لقمہ اجل بن گئے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔