Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری،دبئی جانیوالے ہو جائیں تیار

    By Daily Khabrainنومبر 7, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک) دبئی میں ملازمت کا حصول آج کل بہت سارے لوگوں کی آرزو ہے۔ نوجوانوں کو اپنی آمدن بڑھانے کےلیے، خوشحالی لانے کےلیے، قرضوں سے جلدی چھٹکارا پانے کےلیے یا اپنی محنت کا اچھا معاوضہ پانے کےلیے یو اے ای یا قریبی دوسرے خلیجی ممالک میں ملازمت تلاش کرنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ ایک تو یہ پاکستان کے قریب ہیں؛ کبھی بھی صرف دو سے تین گھنٹے کی فلائٹ سے آ جا سکتے ہیں۔ دوسرا وہاں پر آج بھی اچھی ملازمت ملنے کی امکانات موجود ہیں۔ لیکن اس کےلیے پہلے اچھی معلومات کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ مناسب ملازمت حاصل کرنے کےلیے آپکے پاس کالج لیول کی تعلیم اور ایک سے دو سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ اس سے زیادہ ہو تو کیا ہی بات ہے۔ مگر یہ بھی نہیں کہ اس کے بغیر ملازمت نہیں مل سکتی، مل جائے گی مگر بہت کم لیول کی، زیادہ وقت و محنت والی اور پھر ساتھ میں سالانہ اچھی ترقی و تنخواہ نہیں ہوگی۔ سب سے پہلے خود کو ذہنی طور پر بہت سارے وقتی سمجھوتے کرنے پر تیار کیجیے کیوں کہ میڈیا میں نظر آنے والا دبئی وہاں سیر کرنے جانے والوں کےلیے ہے۔ مگر وہاں ملازمت کرنے والوں کےلیے شروع کے کچھ برسوں میں ذرا مختلف ہے جس کےلیے قدم قدم پر آپ کو صبر، ہمت، برداشت، سمجھوتے وغیرہ کرنے پڑیں گے۔ گرم موسم، ایک کمرے میں کافی لوگوں ساتھ بنکر بیڈ پر رہنا، کئی مرتبہ دن میں صرف ایک بار ہی سکون سے کھانا، گھر والوں کی یاد وغیرہ۔ مگر یاد رہے کہ کچھ پانے کےلیے کچھ کھونا تو پڑتا ہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اچھی ملازمت ملنے پر آپ کو خاصی سہولت ہوجائے اور سب کچھ جاتے ہی سیٹ ہوجائے یا کچھ وقت لگے۔ مگر آپ کو پہلے سے یہ سب ذہن میں لازمی رکھنا ہے۔ تعلیمی اسناد، تجربہ لیٹر، سی وی کی سافٹ کاپی، پاسپورٹ اور کم از کم پندرہ سفید بیک گراو¿نڈ والی پاسپورٹ سائز تصاویر کو تیار رکھیے۔ ساتھ ہی انگلش بول چال اور لکھنے میں ذرا روانی بھی لائیے کہ یہ بہت فرق ڈالنے والی بات ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ دبئی میں اچھے عہدے کی ملازمت کےلیے آپ کو اپنی تعلیمی اسناد کی متعلقہ تعلیمی بورڈ، ایچ ای سی، فارن آفس اور یو اے ای کے سفارت خانے سے پاکستان میں ہی جانے سے پہلے attestation کروانی پڑے گی۔ دبئی جانے سے پہلے یہ کام کروالیں گے تو یقین مانیے بہت سہولت ہوجائے گی۔ آج کل تو یہ سب ویسے بھی بہت آسان ہوگیا ہے کہ کچھ اچھی کوریئر کمپنیاں یہ کروا دیتی ہیں۔ یہ سب نہ بھی ہو تو بھی ملازمت مل سکتی، آپ بعد میں بھی کروا سکتے مگر بہترین ادارے میں ملازمت کےلیے یہ سب شروع میں ہی لازمی ہوتا ہے۔ اس لئے بہتر یہی کہ پہلے ہی کروا لیجیے۔ آپ کا دبئی میں خود موجود ہونا بہت ضروری ہے کہ ادارے انہی کو انٹرویو کےلیے پہلے فون کال اور پھر ای میل کرتے جو دبئی میں موجود ہوں۔ یاد رہے کہ دبئی میں پہلے سے آپ کے کسی دوست یا رشتہ دار کا ہونا بہت ضروری ہے جو آپ کےلیے رہائش کا بندوبست کرسکے، اپنے پاس رکھے یا کسی دوسری جگہ ایک بستر کی جگہ کا انتظام کرسکے۔ اور پھر آپ جہاں بھی رہیں گے وہاں وائی فائی کا ہونا لازمی ہے، جو بہت اہم ہے۔ باقی کھانا پینا تو آپ اپنے کمرے میں خود بناسکتے ہیں، شیئرنگ پر کرسکتے یا باہر ہوٹل سے بھی کھا سکتے ہیں۔ اپنا یا کسی دوست کا لیپ ٹاپ ہو تو کیا ہی بات ہے، ورنہ آپ کسی نیٹ کیفے بھی جاسکتے مگر یہ مہنگا بھی پڑتا اور کئی جگہ تو نیٹ کیفے بہت دوری پر ہوتا ہے۔ کسی ”اچھے جاننے والے“ کی مدد سے دبئی کے وزٹ ویزا کےلیے اپلائی کیجیے جو تقریباً تین سے چار دن میں مل ہی جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ٹریول ایجنٹ کو آج کل ویزا فیس کے ساتھ قابل واپسی سیکیورٹی بھی جمع کروانی پڑتی ہے۔ پھر اس کے بعد آپ کو آنے جانے کا (ریٹرن) ٹکٹ بھی لینا پڑے گا۔ اس کےلیے پہلے ہی دیکھ لیجیے کہ کون سی ایئر لائن آپ کو سستی پڑ رہی ہے جو کہ آپ خود بھی مختلف ایئر لائنز کی ویب سائٹس پر جا کر چیک کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ویزا ملنے کے بعد بھی آپ کے پاس دو مہینے کا وقت ہوتا کہ اس کے اندر اندر آپ دبئی جاسکتے۔ یہ نہیں کہ آج صبح ملا تو بھاگم بھاگ میں لگ گئے۔ آرام و تسلی سے ساری کارروائی کیجیے۔ پہلے دن ہی وہاں کی سم حاصل کیجیے اور موبائل نمبر کو اپنے سی وی میں لکھیے۔ اب آتا ہے اصل مرحلہ: ملازمت کےلیے اپلائی کرنے کا۔ آپ وہاں کا مشہور اخبار روزانہ خرید کر پڑھیے تاکہ انگلش بھی قدرے بہتر ہو، موجودہ حالات سے بھی باخبری ہو اور ساتھ ہی ملازمت کے اشتہارات بھی دیکھ سکیں۔ یاد رہے کہ دبئی میں تقریباً ہر جگہ پہلے ای میل یا آن لائن ہی اپلائی کرنا پڑتا ہے۔ پھر انٹرویو کےلیے ادارے آپ سے فون کال اور ای میل پر خود ہی رابطہ کریں گے۔ جاتے ہی انٹرویو کال کا انتظار نہیں کرنا۔ پہلا ہفتہ سمجھیے کہ صرف اپلائی کرتے ہی گزر جاتا ہے جس کے بعد آپ کو رسپانس ملنا شروع ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ

      ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.