تازہ تر ین

نواز الدین صدیقی کو قانونی نوٹس کا سامنا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادکار نواز الدین صدیقی کو اپنی کتاب ”این ا?رڈینری لائف“ میں اداکارہ سنیتا رجوار سے متعلق تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اپنی جاندار اداکاری کے باعث فلم انڈسٹری میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور وہ بالی ووڈ خانز سمیت اب تک کئی معروف فنکاروں کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی جدوجہد پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا مگر اس حوالے سے اداکار کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔نواز الدین صدیقی نے اپنی کتاب ”این آرڈینری لائف“ میں متعدد خواتین کے ساتھ اپنے رشتے کی تفصیل بغیر ان کی اجازت کے ساتھ شامل کی تھی جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور وہ تنازع کی زد میں آگئے تھے، یہاں تک کہ انہیں اپنی کتاب شائع کرنے کے فیصلے کو واپس لینا پڑا۔نوازالدین صدیقی کو اپنی کتاب واپس لینے کے بعد بھی پریشاںیوں سے جھٹکارا نہیں ملا اور بالی ووڈ اداکارہ سنیتا رجوار نے نواز الدین کو اپنی کتاب میں ان سے متعلق غیر ضروری اور ذاتی انکشاف کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنیتا رجوار نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازالدین نے ان کے ا?پس کے رشتے کی خبروں کو ساز باز کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ نوزالدین کی کتاب نے ان کی ذاتی زندگی کو شدید متاثرکیا، جس کے وجہ سے ان کی شخصیت کو ایک ناقابل یقین نقصان پہنچا ہے جب کہ سنیتا رجوار کی جانب ”این آرڈینری لائف“ کتاب لکھنے والی مصنفہ رتوپرنا چیٹرجی کو بھی قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain